متھلانچل

بابری مسجدکی 26 ویں یوم شہادت پرایس ڈی پی آئی کا زبردست احتجاج

دربھنگہ :بابری مسجدکی 26 ویں یوم شہادت پر شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے دربھنگہ شہر کے قلعہ گھاٹ سے کرم گنج ہوتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ’’پھر بنے گی بابری مسجد پھر بنے گا ہندوستان‘‘ ’’آئین ہند زندہ باد منوسمرتی مرداٰباد‘‘ ’’سپریم کورٹ زندہ باد سنگھ پریوار مرداٰباد‘‘کے نعرے لگائے گئے ۔ کلکٹریٹ پہنچ ریلی جلسہ میں تبدیل ہوگیا ۔اس موقع پر ریلی کی صدارت کر رہے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی جنرل سکریٹری ڈاکٹر محبوب عالم نے کہاکہ 2019 کے لوک سبھا کے مد نظر کچھ طاقتیں حالات خراب کر ملک میں فساد کرانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کی بے حرمتی کی ہے انہیں اس کیلئے قوم سے معافی مانگنی چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں سنگھ پریوار کے ترجمان نہیںپاپولر فرنٹ کے ریاستی ضلعی صدر محمد ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کی شہادت کی رات میں عشاء کی نماز تک وہاں نماز ہوئی ہے اور تاریخی تمام شواہد مسجد کے حق میں ہے ۔اس لئے ہم وعدہ کرتے ہیں کی ہم تمام سیکولر ہندوستانی ملکر بابری کی دوبارہ تعمیر کرینگے اور ملک کے آئین کی حفاظت کیلئے پاپولر فرنٹ کو جوبھی قربانی دینی پڑیگی ہم دینگے۔ریلی کے اختتام پر ڈی ایم کو ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام سونپاگیا ۔جس میں سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے ذریعہ بابری مسجد کے دوبارہ قیام کے وعدے کو پورا کرنے کی مانگ کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر محبوب عالم ، محمد ثناء اللہ ، نور الدین زنگی،محمدپرویزخا(زماں)محمداستیاق,محمدصاد ق کے علاوہ پاپولر فرنٹ کے بہار سیکریٹری محمد توصیف،ادیب الدین,،رہبر آزاد محمد ساجد سمیت قریب ہزارون کی تعدادمین کارکنان و عوام موجود تھے ۔
(رپورٹ:عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close