فلم

بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے بڑھاپا خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے، کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا بڑھتی عمر کے حوالے سے کہنا ہے کہ بڑھاپا بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے لیے خوفناک تصور کیاجاتا ہے۔کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم حسن اور جوانی ہمیشہ نہیں رہتی اسی پر بات کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ بڑھاپا ناگزیر ہے جو آکر رہتا ہے۔ تاہم اسے ہندی فلم انڈسٹری میں اداکاراؤں کے لیے خوف کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ اگرآپ بڑھاپے کو قبول نہیں کرتے تو یہ آپ کے لیے خوف کی علامت ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف ان دنوں اپنے کیر یئر کے بہترین دور سے گزر رہی ہیں حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’زیرو‘ میں ان کی اداکاری کو ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے جب کہ وہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ایک اور بڑے پراجیکٹ ’بھارت‘ کی بھی شوٹنگ کررہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close