بہارکوسی

بجلی کی تارگرنے سے بزرگ زخمی،لوگوںنے کیاہنگامہ

موتیہاری(محمداکرم) رام گڑھوابلاک حلقہ کے رگھوناتھ پورمیں سموارکی صبح گائے کوچاراکھلارہے ایک بزرگ بجلی کی چپیٹ میں آجانے سے جھلس گیا۔جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیاجسے بہترعلاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایاگیاہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثے سے غصائے لوگوں نے دہلی سے کاٹمنڈوکوجوڑنے والی این ایچ ۲۸اے کوقریب ڈھائی گھنٹے تک جام رکھااورمحکمہ کے خلاف جم کرنعرہ بازی کی۔غصائے لوگوں میں ببٹوپٹیل،شیام بابو،بلی پٹیل،اشرفی رائوت،چندن پٹیل،سلیم انصاری،رنجن سنگھ سمیت دیگرنے بتایاکہ رکسول بجلی آفس اورایس ڈی اوبجلی کوباربارتارکے گرنے اورتارکربدلنے کی بات کہی گئی تھی لیکن محکمہ بجلی کی سست روی کی وجہ سے اب تک بجلی کاتارنہیں بدلاہے جس کی وجہ سے اکثرتارتارگرجاتاہے اورحادثے میں لوگ جھلستے رہتے ہیں۔جام کی خبرپاکرموقع پرپہنچی سی او اومیش کماراورتھانہ صدرراجیش کمارنے لوگوں نے ہنگامہ کررہے لوگوں کوسمجھابجھاکرجام کرختم کرایا اورجرجرتارکرجلدبدلنے کی بات کہی۔وہیں جام کی وجہ سے دہلی کاٹمندوشاہراہ پرجام لگنے سے قریب دوکیلومیٹرتک گاڑیوں کی لمبی قطارلگ گئی جس سے عام لوگوں پریشانی کاسامناکرناپڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close