بہارمتھلانچل

بلیا سب ڈویزنل دفتر میں کیمپ لگا کر راشن کارڈ کی تقسیم

بلیا / بیگو سرائے: سب ڈویزن کے احاطہ میں اتوار کو کیمپ لگا کر سب ڈویزنل حلقہ کے تحت تقریبا 500 مستفیدین کے درمیان کھاد سرکچھایوجنا کے تحت راشن کارڈ کی تقسیم بلیا ایس ڈی او ڈاکٹر اتم کمار کے ہاتھوں کیا گیا۔اس موقع پر بلیا ڈی ایس پی انجنی کمار، آر جے ڈی کے نگر صدر جے شنکر پرساد رستوگی،سب ڈویزن کے سپلائی افسر سمیت کئی معزز لوگ موجود تھے۔ مذکورہ راشن کارڈ کی تقسیم سب ڈویزن کے بلیا ڈویڑن صاحب پور کمال بلاک اور ڈنڈاری بلاک کے تحت مختلف پنچایتوں کے مستفیدین کے درمیان نیا راشن کارڈ کی تقسیم کیا گیا۔ جس میں 6 ماہ پہلے راشن کارڈکے اپلائی کیا تھا۔ تقسیم پروگرام میں ایس ڈی او نے مستفیدین کو بتایا کہ بہت جلد اس نئے راشن کارڈ پر گندم چاول اور 1 لیٹر مٹی کا تیل فراہم کرایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ تقسیم ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جیسے جیسے کارڈ پرنٹ ہوتا جائے گا کیمپ لگا کر مہینہ میں دو بار تقسیم کی جائے گی۔ نگر پنچایت علاقے کے تحت کل 45 مستفیدین کے راشن کارڈ تقسیم کیا گیا۔ اس تقسیم کے پروگرام میں ایڈووکیٹ سنیل مہتو ،وارڈ کونسلر فروغ الرحمن، صحافی گلشن کمار کے ہاتھوں بھی تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close