بہارمتھلانچل

بلیا میں بیچ سڑک پر لوہے کا پل کرنے سے مستری زخمی

بلیا بیگوسرائے:تھانہ علاقہ کے تحت نگر پنچایت علاقے کے لکھمنیا اسٹیشن روڈ پر واقع بلاک آفس کے دروازے کے سامنے بدھ کی دوپہر پرانے لوہے کے کھمبے پر چڑھتے ہی کھمبا بیچ سڑک پر گر گیا اور اس واقعہ میں کانٹریکٹر کا پرائیویٹ مستری زخمی ہو گیا ہے۔ جس کا علاج بلیا پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کرائے جانے کے بعد بیگو سرائے ریفر کر دیا گیا ہے۔ وہیں اسٹیشن روڈ میں ڈویزن گیٹ کے سامنے بیچ سڑک پر لوہے کا پل گرنے سے ٹریفک ٹھپ ہو گیا ہے ۔بیچ سڑک پر اچانک پول گرنے سے مارکیٹ افرا تفری مچ گئی اور ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ واقعہ کی اطلاع بجلی ڈی پارٹمنٹ کو دیا گیا، اس واقعہ میں زخمی مٹیہانی تھانہ کے پنا رچائی باشندہ بھولا تانتی والد رامیشور تانتی عمر 45 سال زخمی ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹیل چوک سے لکھمنیا اسٹیشن روڈ تک SMS کمپنی کی طرف سے نگر پنچایت علاقے کے تحت وارڈ نمبر 2 میں نئے پول نئے تار لگائے جانے کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران میں نئے پول پر تار کو چڑھانے کو لے کر پرانے پول پرچڑھ کر سہارا لینے کی پوزیشن میں پرانہ پول جو لوہے کا ہے کافی کمزور رہنے کی وجہ جڑ سے اکھڑ گیا اور درمیان سڑک پر گر گیا جس سے گر کر شدید زخمی ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close