بہارمگدھ

بلیا کےدیا را حلقہ میں قائم ہوگا بجلی سب اسٹیشن

بلیا: بلیا بلاک علاقے کے تحت دیارا علاقے کے 4 پنچایتوں میں بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ کی طرف بلیا کے دیارا علاقے کے پرمانندپور پنچایت کے تحت الیکٹرانک پاور سب اسٹیشن قائم کرنے کیلئے سائٹ منتخب اتوار کو کیا گیا ہے۔ صاحب پورکمال کے ممبر اسمبلی مسٹر نارائن یادو کا بیٹایوا آر جے ڈی لیڈر شتاند سبددھ للن یادو کی قیادت میں پرمانندپور پنچایت کے تحت وارڈ نمبر 5 کے قبصہ دیارا ٹولہ میں تقریبا 17 کٹھا زمین کی نشان دہی کیا گیا ہے۔بجلی پاور سب اسٹیشن کے لئے اسی گاؤں کے مقامی گووردھن یادو نے سے ڈیپارٹمنٹ کو دستیاب زمین مہیا کرایا ہے۔ اس موقع پر بجاج کمپنی کے افسران موجود تھے۔ ساتھ میں پنچایت کی مکھیا ریکھا دیوی جے پرکاش یادوویجئے یادو،صاحب پور کمار بلاک کے آر جے ڈی صدر شیو شنکر سنگھ ،بلیا بلاک آر جے ڈی صدرو مکھیا یونین کے صدر رام بلاس یادو، پرمود یادو،طلبا لیڈر نیرج کمار وغیرہ موجود تھے۔ یہاں دیارا حلقہ میں بجلی سب اسٹیشن کے قائم ہو جانے سے دیارا حلقہ کے پہاڑ پور پرمانندپور، بھواند پور، تاج پور پنچایت کے بجلی صارفین کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔ دیارا حلقہ میں بجلی سب اسٹیشن کی زمین نشاندہی کرنے کو لے کر یہاں کے صارفین میں خوشی کا ماحول ہے۔ آر جے ڈی لیڈر للن یادو نے بتایا کہ بہت جلدبھومی پوجن کے ساتھ ہی بجلی سب اسٹیشن کی تعمیر کا کام محکمہ کے ایجنسی کی طرف سے شروع کر لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close