کھیل

بلے بازی میں کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی: وراٹ کوہلی

سڈنی: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 34 رنز سے شکست سے مایوس ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کے گیند بازوں نے اچھا کام کیا لیکن بلے بازی میں کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی۔ آغاز میں ہی تین وکٹ کھونا کسی بھی لحاظ سے اچھا نہیں ہوتا۔کوہلی نے میچ کے بعد منعقد ایوارڈ تقریب میں کہا کہ ہم جس طرح سے کھیلے اس سے ہم خوش نہیں ہیں۔ہم نے گیند سے اچھی کارکردگی پیش کی۔اس وکٹ پر 300 سے زیادہ کا اسکور بننا تھا لیکن ہم نے انہیں یہاں تک نہیں پہنچنے دیا۔ ہمیں لگا تھا کہ 288 حاصل کرنے والا ہدف ہے۔کوہلی نے سنچری بنانے والے روہت شرما کی تعریف کی۔ ساتھ ہی ان کے ساتھ سنچری شراکت کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کی شراکت کو بھی سراہا۔ روہت نے 133 رنز کی اننگز کھیلی، تو دھونی نے 51 رنز بنائے۔کوہلی نے کہا کہ روہت نے بہترین اننگز کھیلی اور دھونی نے ان کا اچھا ساتھ دیا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جس طرح کا میچ تھا اس میں ہم اور اچھا کر سکتے تھے۔ دونوں نے میچ کو دلچسپ بنادیا تھا لیکن دھونی اسی جگہ آؤٹ ہو گئے۔ اس سے روہت پر دباؤ آ گیا۔ ایک اور اچھی شراکت ہوتی تو میچ ہمارے نام ہوتا لیکن شروع میں تین وکٹ گرنا سب سے بڑا مسئلہ رہا اور آسٹریلیا نے ہمیں وہاں سے واپسی نہیں کرنے دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close