بہار

بند کمرے میں تیجسوی اور کشواہا کی معنیٰ خیز ملاقات

ارول :بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ اور وزیراعلیٰ  نتیش کمار نے نئی دہلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرکے سیٹ شیئرنگ کے فارمولے پر اتفاق کیا ظاہر کیا بہار کی سیاست میں بھونچال آگیا۔ این ڈی اے میں شامل آر ایل ایس پی کے رہنما اور مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے آرجے ڈی رہنما تیجسوی پرساد یادو سے ملاقات کی۔ تیجسوی یادو اس وقت نیائے یاترا کے سلسلے میں ارول میں  ہیں۔ ارول کے سرکٹ ہائوس میں ہی دونوں رہنمائوں کی بند کمرے میں لمبی بات چیت ہوئی ہے۔ حالانکہ یہ ابھی صاف نہیں  ہوسکا کہ اس بات چیت میں کیا طے پایا۔ سمجھا جارہا ہے کہ سیٹ شیئرنگ کے فارمولے سے اوپندر کشواہا ناراض ہیں اور اب اس معاملے میں آر پاس کے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ اس لئے آر ایل ایس پی کے اگلے قدم پر بہار کے عوام کی نظر رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close