ہندوستان

بنگلور میں ٹیپو سلطان کے خلاف مظاہرہ

یوم پیدائش تقریب میں خلل ڈالنے اور شہر کا ماحول بگاڑنے کے الزام میں ارکان اسمبلی سمیت بی جے پی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

بنگلو: کرناٹک کے کوڈاگو ضلع میں ٹیپو سلطان کی سالگرہ کی تقریب کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین ایم ایل اے اور سینکڑوں کارکنوں کو پولس نے سنیچر کو گرفتار کرلیا۔بی جے پی نے سالگرہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان 19ویں صدی کا کٹر مذہبی حکمراں تھا اور کرناٹک اور کیرلہ میں بڑی تعداد میں ہندوؤں کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔ اس نے لوگوں کو تبدیلی مذہب کے لئے مجبور کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔کوڈاگو میں پابندی کے حکم کے باوجوداسمبلی کے سابق اسپیکر اور وراج پیٹ کے ایم ایل اے کے۔جی۔ بھوپیا کو بی جے پی کارکنوں کی مخالفت میں ریلی نکالنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ایم ایل سی سنیل سبرامنیم کو کئی کارکنوں کے ساتھ کالا جھنڈا دکھاکر مظاہرہ کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کے الزام میں مدیکیری سے گرفتار کیا گیا۔ مدیکیری کی نمائندگی کرنے والے ایم ایل اے اپاچو رنجن کو بھی پہاڑی قصبے سے گرفتار کیا گیا۔مسٹر سبرامنیم اور مسٹر رنجن کو بحث کرنے پر اور کارکنوں کو کالے کپڑے اور جھنڈے دکھا کر سالگرہ کے خلاف نعرے بازی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ مظاہرین نے کانگریس۔ جنتا دل (سیکولر) اتحاد حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔پولس نے تقریب کے مقام پر دعوت نامہ کے ساتھ نہ آنے والے کو جب روکا تو مخالفت شروع ہوگئی۔ مسٹر بوپیا کے ساتھ بی جے پی کارکنوں کو بھی وراج پیٹ میں گرفتار کیا گیا جہاں وہ کالی پٹی پہنے ہوئے مظاہرہ کررہے تھے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میسور، مانڈیا ضلعوں میں بی جے پی کارکنوں نے کوئی مخالفت نہیں کی۔ میسور شہر کی پولس نے احتیاطی تدابیر اور قانون وانتظام قائم رکھنے کے لئے جمعہ سے دو دنوں کے لئے حکم امتناعی لگارکھاہے۔ شری رنگاپٹنم میں بھی قانون وانتظام بنائے رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close