کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹر شبیر رحمان پر لگ سکتی ہے لمبی پابندی ، تباہ ہوسکتا ہے کیریئر!۔

بنگلہ دیش کے کرکٹ کھلاڑی شبیر رحمان مشکل میں گھر گئے ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر ان پر طویل پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔

بنگلہ دیش کے کرکٹ کھلاڑی شبیر رحمان مشکل میں گھر گئے ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر ان پر طویل پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تادیبی کمیٹی نے انہیں یکم ستمبر کو طلب کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو ان کا کرکٹ کیرئیر بھی خطرے میں پڑسکتا ہے۔

دراصل گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے یک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد شبیر پر سوشل میڈیا پر اپنے ایک مداح کے ساتھ گالی گلوچ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں تادیبی کمیٹی نے انہیں ہفتہ کو طلب کیا ہے۔
خیال رہے کہ 2014 میں شبیر کو پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کی یک روزہ کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا اور وہ ایک اسپیکٹیٹر کے ساتھ مار پیٹ کی وجہ سے پہلے سے ہی بی سی بی کی واچ لسٹ میں ہیں ۔ مار پیٹ کی وجہ سے شبیر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہٹادیا گیا تھا ۔ یہی نہیں ان کے گھریلو کرکٹ کھیلنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی اور جرمانہ بھی لگایا گیا تھا۔
بی سی بی صدر نجم الحسن کا کہنا ہے کہ شبیر کو خود کا دفاع کرنے کیلئے ایک موقع دیا جائے گا ۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ دوسری غلطی کو معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ کارروائی کی جائے گی ۔ ادھر بی سی بی ذرائع کے مطابق شبیر کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر چھ مہینے کی پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close