سیاست

بنگلہ میں توڑ پھوڑ کو لے کر اکھلیش کی پریشانیوں میں اضافہ ، ہائی کورٹ نے مانگی یوگی حکومت سے رپورٹ

سرکاری بنگلہ میں توڑپھوڑ کے معاملہ میں یو پی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے یوگی سرکار کو مذکورہ معاملہ میں دس دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب عدالت میں سماعت کے دوران یوپی حکومت نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ پہلے سے ہی اس معاملہ میں جانچ کر رہا ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ سرکاری بنگلہ کو کتنا تقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ سابق سی ایم کے بنگلہ میں متعلقہ محکمہ کے ساتھ ہی پرائیوٹ کمپنی سے بھی کام کروایا گیا تھا ۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت اب 3 جولائی کو ہوگی ۔ در اصل میرٹھ کے راہل رانا نے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے خلاف کارروائی کے لئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ، جس پر جسٹس بی کے نارائن اور جسٹس راجیو گپتا کی ڈویزن بینچ میں سماعت چل رہی ہے۔ یو پی حکومت کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نقصان کے تخمینہ کے بعد سابق سی ایم اکھلیش کو نوٹس جاری کر کے آگے کی کاروائی کی جائےگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close