بہارمتھلانچل

بوتھ مہم کی کامیابی کیلئے سبل پنچایت میںجے ڈی یو کی میٹنگ

دربھنگہ:دربھنگہ ضلع جنتا دل یو کے بلاک صدراور بلاک انچارجوںکی مشترکہ بیٹھک اسمبلی حلقہ وار سبل پنچایت سرگرم بوتھ پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے قلعہ گھاٹ واقع سوشیلا ویواہ بھون میں ضلع صدر سنیل بھارتی کی صدرات میں منعقدہوئی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں سنیل بھارتی نے بتایا کہ ریاستی قیادت کی ہدایت پر ۸؍ دسمبر 2018سے مجوزہ اسمبلی حلقہ وار سبل پنچایت سرگرم بوتھ مہم کے تحت جو پروگرام ہونا ہے اسے کامیاب بنانے کیلئے تفصیل سے جانکاری دی ۔ ہر ایک اسمبلی حلقہ کے پروگرام میں اس اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے ، سابق ایم ایل اے ، ایم ایل سی ،سابق امیدوار راج پریشد رکن ، ضلع صدر ، ضلع پارٹی انچارج ، بلاک انچارج اوربلاک صدر ، پنچایت صدراورپنچایت انچارج موجود رہیں گے ۔ ساتھ ہی بھارتی نے بتایا کہ ریاستی قیادت کے ذریعہ بھیجے گئے ٹرینرکی شکل میںکامکھیانرائن سنگھ بینی پور ، علی نگر ، کوشیشوراستھان ، گورابورام ،اشرف انصاری کیوٹی ،جالے ، حیاگھاٹ ، بہادر پور ، گرامین اور دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ میں حصہ لیں گے اور پروگرام کے مقاصدپرروشنی ڈالیں گے ۔ پارٹی انچارج وپن کمار سنگھ نے کہا کہ کارکنان پارٹی کے ریڑھ ہوتے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ وار سبل پنچایت مہم کا مقصدیہی ہے کہ پارٹی ہرپنچایت کے بوتھ سطح پر مضبو ط بنے تاکہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میںجے ڈی یو اپنا سرگرم رول اداکرسکے ۔ بیٹھک میں خصوصی طور پرضلع ترجمان اعجاز اختر خاں رومی ، گنگا پرساد سنگھ ، کنہیا پرساد ساہ ، پردیپ مہتو ، دھریندر کمار سنگھ ، کیرتی موہن جھا ، کیلاش ٹھاکر ، شرف عالم ، ششی کانت شاہ ، ویپن کمار ، راکیش کمار ، اکھلیش سنگھ ، احمد رضا ببلو ، راج کمار رائے ، پپو چودھری ، مظفرامام ، ایشور منڈل ، متھلیش رائے ، نرالا ، منوج سہنی ، برجیش سنگھ ، بابر حسین ، منوج کماروغیرہ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close