بہارپٹنہمگدھ

بودھ مہوتسو کی بین الاقوامی اہمیت ، بھگوان بودھ کے پیغام کو پوری دنیامیں پہنچانا ہے :وزیر اعلیٰ

پٹنہ:تین روزہ بودھ مہوتسو کا بودھ گیاکال چکر میدان میں وزیر اعلیٰ نے شمع روشن کر کے افتتاح کیا ۔ پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال میں جب یہاں آیا تھا تو ایک مشورہ دیاتھا پوجا کی مدت میں اس کا انعقاد کریں تاکہ عقیدت مند بھی اس کا فائدہ اٹھاسکیں ۔ نگما پوجا کے دوران اس کا انعقاد کیاگیا ہے ۔مہابودھ مندر جانے پر جانکاری ملی کہ 8سے 10لاکھ عقیدت مند پوجا کررہے ہیں ۔ بودھ مہوتسو صرف ایک ثقافتی پروگرام ہی نہیں اسے بین الاقوامی حیثیت حاصل ہے ۔ اس کا انعقامحکمہ سیاحت ریاستی حکومت کے ذریعہ کیاگیا ہے ۔ اس میں ضلع انتظامیہ اور بی ٹی ایم سی کا اہم کر دارہے ۔ بی ٹی ایم سی کے سیکریٹری ایم دورجنے نے جب سے اپنی خدمات دی ہیں تب سے بودھ مہوتسو کا انعقاد بہت بہتر ڈھنگ سے ہو تا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2012 سے بودھ مہوتسو کا انعقاد ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بودھ مہوتسوکی بین الاقوامی سطح پر حیثیت ہے اور بھگوان بودھ کے پیغام کو پوری دنیامیںپہنچانا ہے ۔ دیگر ممالک میں بودھ مذہب کو لوگوں نے اپنا یا ہے اور آج بھی کئی ممالک میں بودھ مذہب کے ماننے والے لوگ ہیں ۔ جن کی خواہش ہو تی ہے کہ بودھ کی جائے پیدائش جائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مہابودھ مندر عالمی اثاثہ ہے ۔بودھ گیا کے واقعہ کے بعد بی ٹی ایم سی نے سیکورٹی کے انتظام میں بھی کافی سدھار کیا ہے ۔ پہلے آنے جانے کا ایک ہی راستہ تھا اب کئی راستے کھولے گئے ہیں ۔ مہا بودھی کے سیکورٹی کو لے کر کئی سطح پر کام کیے گئے ہیں ۔ اس کی حسن کاری کی گئی ہے ان سب چیزوں پر ریاستی حکومت مسلسل توجہ دے رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بودھ گیا کو اور بہتر بنا نے کے لیے جو بھی ضرورت ہو گی ریاستی حکومت اسے پوراکریگی ۔ انہوں نے کہا کہ مہا بودھی کلچر سینٹر قائم کر نے کا فیصلہ لیا گیا ، اس کا کام شروع ہو گیا ہے 13ایکڑ زمین پر 145کروڑ روپے کی لاکٹ سے کام شروع ہو چکا ہے ۔ عمارت تعمیرات محکمہ کے مطابق یوم بہار 2020 تک اسے پورا کر لیا جائے گا ۔ اس کی تعمیر ہو نے کے بعد لوگ اسے دیکھنے کے لیے آئیں گے ، اس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دنیا میں ایک ٹکرائو کا ماحول بنتا چلا جارہا ہے ۔ اس سے چھٹکارا پانا ہو گا ، تبھی زمین کو بچایا جاسکتا ہے ۔ جب تک ماحولیا اور اپنے طور طریقہ پر توجہ نہیں دیں گے تب تک ہمیں اس میں کامیابی نہیں ملے گی ۔ نالندہ یونیورسٹی میں مکمل ریزالیوشن سنٹر کی تعمیر کی جائیگی ۔ دنیا میں جتنے اختلافات ہیں اسے دور کر نیکے لیے ایسے سینٹر بننے چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہابودھ کے افکار پر عمل کریں اور اس کے پہلوئوں پر غور کر یں گے تو تنازعات کا حل ممکن ہے ۔ تمام مذاہب کے تئیںہمارے دل میں احترام کا جذبہ ہو نا چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہا بودھی مندر میں بودھ ورچھ ہے جہاں مہاتما بودھ کو عرفان حاصل ہوا تھا ۔ کئی بار اسے کاٹنے کی کوشش کی گئی لیکن یہاں ممکن نہیں ہوسکا ۔ تمام بودھ مذاہب کے لوگوں کاخیر مقدم کر تے ہوئے انہیں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو بہار اور بودھ گیامیں کسی طرح کی تکلیف نہیں ہو گی ۔
بودھ مہوتسو کے افتتاح سے قبل وزیر اعلیٰ نے گرام شری میلہ کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے بودھ گیا میں 365.24کروڑ روپے کے 59منصوبوں کا افتتاح اور 146منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر بودھ مہوتسو 2018پر مشتمل ایک ڈاکومینٹر دیکھائی گئی ۔ بودھ مہوتسو سے متعلق ایک کتابچہ کا بھی اجرا کیاگیا ۔ اس موقع پر مسلسل روزگار منصوبہ کے تحت جیویکا دیدیوں کو وزیر اعلیٰ نے شال اور سولر لیمپ دیا ۔ وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم گلدستہ ، مومنٹو دے کر کیاگیا ۔ اس موقع پر شری لنکا ،میانمار، ویتنام، کمبوڈیا، انڈو نیشیا ، کے فن کاروں نے وزیر اعلیٰ کو مومنٹو دیا ۔
بودھ مہوتسو کے موقع پر تعلیم کے وزیر جناب کرشنانند پرساد ورما، ممبر اسمبلی راجیورنجن دانگی ، ممبر اسمبلی ونود پرساد یادو ، پرنسپل سیکریٹر ی سیاحت محکمہ روی منو بھائی پرمار نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر وینیربل لینچنگ فونگ ویجی ، چیئر مین لنگوامونوے جی ، چیئر مین تھمپا جی ، چیف مانک آف بودھسٹ ٹیمپل ، ممبر اسمبلی جناب ابھے کشواہا، ممبرقانو ساز کونسل جناب سنجیو شیام سنگھ ، ممبرقانو ساز کونسل جناب کرشن کمار سنگھ، دیگر نمائندے، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹر ی جناب منیش کمار ورما، مگدھ کمشنر محترمہ ٹی بندیشوری ، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی گوپال سنگھ ، اے ڈی جی جناب ونئے کمار ، گیاڈی ایم جناب ابھیشیک سنگھ ، گیا ایس ایس پی جناب راجیوکمار مشرا، بی ٹی ایم سی کے سیکریٹری جناب این دورجے ء بھنتے گن سمیت دیگر سینئر افسران و شخصیات موجودتھیں ۔
اس موقع پر پوجا کے بعد وزیر اعلیٰ نے مندر احاطہ میں دورہ کے بعد ٹورسٹ اسسٹنٹ سینٹر کا افتتاح کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close