فلم

بونی کپور،ارجن اور جہانوی کو لے کر فلم بنائیں گے

پنجی:مشہور فلم ساز بونی کپور اپنے بیٹے ارجن کپور اور بیٹی جہانوی کپور کو لے کر ای فلم کی ہدایت کرنا چاہتے ہیں۔بونی کپور نے اپنے کریئر کے دوران کئی کامیاب فلمیں بنائی ہیں۔وہ اب فلم ڈائیریکشن میں بھی قسمت آزمانا چاہتے ہیں۔انہوں نے جہانوی اور ارجن کو لے کر فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔بونی نے پنجی میں چل رہے 49ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران کہا ہے کہ اب وہ فلم ڈائیریکشن میں بھی قدم رکھیں گے۔
بونی کپور نے کہا،’’گھر اور کام کی ذمہ داریوں کی وجہ سے میں نے فلم ڈائیریکشن کا کام کہیں پیچھے چھوڑ دیا تھا،لیکن آج بھی مجھے فلم ڈائیریکشن کا جنون سوار ہے۔ایک دو بار تو کئی فلموں کی ہدایت کےلئے تیاری کرکے قدم بھی بڑھایا تھا لیکن پھر قدم واپس لے لیے،کیونکہ ایک ساتھ تین چار فلمیں فلور پر ہوتی تھیں۔میں نے یہ سوچ کر قدم پیچھے ہٹالئے تھے کہ فلموں ہدایت کرنے چلا توکہیں باقی کام نہ رہ جائیں،کیونکہ میں جو بھی کام ہاتھ میں لیتا ہوں،دل دماغ اور پوری محنت سےمکمل کرتا ہوں۔ایسے میں فلموں کی ہدایت کرتا توبطورفلم ساز اپنی دوسری فلموں کے ساتھ انصاف نہیں کرپاتا۔
بونی کپور نے کہا کہ آگے جاکر وہ جہانوی کو ڈائیریکٹ کروں یا ارجن کو کروں یا پھر دونوں کو ایک ساتھ ڈائیریکٹ کروں گا،کیوں کہ بالی ووڈ میں بہت سے بھائی بہن ہیں جن کی ایک ساتھ کوئی اچھی فلم نہیں آئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close