کھیل

بوپنا-دوج اور انکیتا سیمی فائنل میں تمغہ یقینی

جکارتہ:روہن بوپنا اور دوج شرن کی ٹاپ سیڈ جوڑی اور انکیتا رینا نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں کی ٹینس مقابلہ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر ملک کے لئے تمغہ یقینی کرلیا ہے۔
بوپنا اور دوج نے مردوں کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں تائی پے کی جوڑی چینگ پینگ سیہ اور ہوا سنگ یانگ کو 6-3، 5-7، 10-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی تمغہ یقینی کرلیا۔ بوپنا اس کے علاوہ انکیتا رینا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں بھی پہنچ گئے ہیں۔ بوپنا اور انکیتا نے راؤنڈ -16 کے میچ میں ہانگ کانگ کی جوڑی ہن چن وونگ اور وونگ يڈس چونگ کو مسلسل سیٹوں میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔
انکیتا نے سنگلز میں اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ہانگ کانگ کی کھلاڑی وونگ يڈس چونگ کے خلاف دو۔صفر سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی اور اسی کے ساتھ ملک کے لئے تمغہ یقینی کر دیا۔
25سالہ انکیتا نے صرف 81 منٹ میں چونگ کو لگاتار سیٹوں میں 6۔4، 6۔1 سے ہراکر کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ انہوں نے میچ میں صرف دو ڈبل فالٹ کئے اور پہلے سرو پر 73 فیصد پوائنٹ حاصل کئے۔ ہندوستانی کھلاڑی نے مخالف کھلاڑی کے خلاف 17 ونرس لگائے۔ انکیتا اب سیمی فائنل میں چین کی تجربہ کار شوائی جھانگ کے خلاف اتریں گی۔ مردوں کے سنگلز میں اگرچہ راؤنڈ -16 کے مقابلے میں چوٹی کے ہندوستانی کھلاڑی رامكمار رامناتھن کو ایک۔دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہیں ازبکستان کے جرابیك كاريمووف نے 3-6، 6-4،6-3 سے شکست دی۔ سنگلز میں پرجنیش گنیشورن نے ویت نام کے نیمیلی ہوانگ کو 6-3،5-7،6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
خاتون کے ڈبلز میں رینا اور پرارتھن تھونبرے کی جوڑی کو قزاخستان کی جوڑی گوجال اینا ڈینیلنا سے 1-6، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close