بہارپٹنہ

بچوں کے حقوق کی پاسداری ہماری ذمہ داریـ کا حصہ:گورنر

راج بھون کے نزدیک ’’پربھات خبر‘‘ کے زیر اہتمام عالمی یوم اطفال کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد

پٹنہ:نومبر، پریس ریلیز:جیسے سب کے حقوق ہیں، ویسے ہی بچوں کو بھی تعلیم کا حق حاصل ہے۔ آپ سبھی بچوں کو تعلیم حاصل کرنا ہے ۔ ملک بد ل رہا ہے اور آج جو نظام ہے ، اس کے تحت تعلیم حاصل کرنے میں مالی پریشانی رکاوٹ نہیں ہے۔ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کےلئے کئی منصوبے چلا ئے جارہے ہیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار گورنر لال جی ٹنڈن نے راج بھون کے نزدیک راجندر بابو کے مجسمہ گاہ پر ہندی روزنامہ’’پربھات خبر‘‘ کے ذریعہ منعقد عالمی یوم اطفال کے موقع سے حقوق اطفال یاترا پروگرام کا شمع جلا کر افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
گورنر نے بچوں سے کہا کہ تعلیم کا فلک بے کراںہے، جہاں تک جانا ہے جائیں۔ ملک اور سماج کی بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو اچھی سے اچھی تعلیم مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا زیادہ تر وقت اسکول میں گزرتا ہے ، اس لئے وہاں کا ماحول صاف اور صحت مند ہونا چاہئے۔ آپسی ہم آہنگی ، ڈسپلن اور اساتذہ کے تئیں احترام جیسے اوصاف کو بچے اختیار کریںتو ان کی زندگی آگے چل کر کافی خوشگوار ہوگااور ترقی کے کئی مواقع حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بچے علم اور محنت سے آگے چل کر سماج اور ملک کی تعمیر میں اچھے شہری کا رول نبھائیں۔ تعلیم یافتہ بچے ہی آگے چل کر دانشور ، سائنسداں اور ڈاکٹر وغیرہ بنتے ہیں۔دنیا میں جتنی طرح کے ایجادات ہورہے ہیں، ان میں وہ آگے چل کر حصہ دار بنتے ہیںاور اپنے ملک اور سماج کا وقار بڑھاتے ہیں جس سے خوشحالی اور فارغ البالی آتی ہے۔کتابی علم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ اخلاقیات کا مطلب ہے کہ آپ کی بھی سماج کے تئیں کچھ ذمہ داری ہے۔ پہلی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنی تعلیم کو پوری کریںلیکن اپنی زندگی میں صفائی کے تئیں تبدیلی بھی لائیں۔ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنا آپ کا فرض ہے۔ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول کے باہر بھی ترغیب دے کہ وہ اچھے شہری بن سکیں۔
گورنر لال جی ٹنڈن نے کہا کہ اس سال 2018کے عالمی یوم اطفال کا موضوع ہے’’کیسے اسکولوں کو بچوں کےلئے محفوظ اور اطمینان بخش بنایا جائے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا خاص مقصد سبھی بچوں کی زندگی کو بہتر بنانا، ان کے حقوق کو یقینی بنانا اور انہیں اپنی صلاحیت کا پورا استعمال کرنے کا حق دلانے میںان کی مدد کرنا ہے۔ پروگرام کو یونیسیف کے بہار چیف اسد الرحمن اور پربھا ت خبر کے اسٹیٹ ہیڈ اجے کمار نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close