بہارمتھلانچل

بھارتیہ چمن کا نایاب ستارہ ایشور کو پیارا ہوگیا :ڈاکٹر رحمت اللہ

ملت کالج دربھنگہ میں تعزیتی نشست

دربھنگہ :ملت کالج دربھنگہ میں بھارت رتن آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کو کالج کے اساتذہ ، ملازمین ،گارجین اور طلباء وطالبات نے انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر محمد رحمت اللہ نے کہا کہ ہزاروں سال جب نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے ٭بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا ، بھارتیہ چمن کا یہ نایاب ستارہ ایشور کو پیارا ہوگیا ۔ یہ ملک اور سماج کاایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی ہے ۔ تعزیتی نشست میں موجود ڈاکٹر محمد رضوان اللہ ،ڈاکٹر بھگتی ناتھ جھا ،ڈاکٹر ایم سی مشرا ، ڈاکٹر الطاف الحق ،ڈاکٹر عطاء الرحمن اور نند کشور مہرا ، ڈاکٹر راما شنکر جھا اور ڈاکٹر شمیم نے بھی خطاب کیا اورآنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close