کوسی

بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مارکسوادی نے بلاک ہیڈکواٹرپردیادھرنا

موتیہاری،بلاک ہیڈکواٹرپربھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مارکسوادی نے اپنی گیارہ مانگوں کولے کردھرنادیااوراحتجاج کیا۔احتجاج کی قیادت ضلع صدرارویندرکمارنے کیا۔صبح دس بجے سے ہی پارٹی کارکنان بڑی تعدادمیں بائک ریلی اورپیدل ریلی نکالی جس میں بڑی تعدادمیں خواتین نے بھی حصہ لی۔ریلی پورے بازارمیں گھومی اوربلاک ہیڈکواٹرپردھرنادیاگیا۔موقع پرارویندرکمارنے بتایاکہ ہم لوگوں کے گیارہ مانگیں ہیں جس کوپوراکرنے کے لئے دھرنادیئے ۔موقع پرلوگوںنے جم کربلاک ترقیاتی افسرکے خلاف نعرے لگائے۔مانگوں میں سماجک تحفظ پیشن کے بقایہ رقم کی جلددی جائے،بزرگوں کے رقم ایک ہزارہو،وزیراعظم آواس منصوبہ کے تحت محروم لوگوں کی نشاندہی کراسے دیاجائے،بجلی بل کے ساتھ سودلینابندکیاجائے وغیرہ مانگیں شامل ہیں۔اس موقع پرمدن موہن یادو،رام نرائن پرساد،شمس انصاری،امیراللہ انصاری،بھاگئیہ نرائن سمیت دسیکڑوں کارکنان موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close