اتر پردیش

بھارت رتن ڈاکٹر اے،پی،جے عبد الکلام کے یوم پیدائش کے موقع پرعظیم الشان مشاعرہ منعقد

مظفر نگر(شاہدحسینی):ہیو مینٹی ویلفئیر سوسائٹی اتر پردیش کے زیر اہتمام گزشتہ شب سو سائٹی دفتر کے وسیع ہال میںبھارت رتن وسابق جمہوریہ ہندڈاکٹر اے،پی،جے عبد الکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر نجم الحسن زیدی نے کی خبوصورت نظامت کے فرائض استاد شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر ؔ نے بحسن وخوبی انجام دئے مشاعرہ کی شمع مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے بزرگ سابق رکن اسمبلی محترم سومانس پر کاش روشن کی اور سابق چیئر مین نگر پالیکا مظفرنگرپنکج اگر وال بحیثیت مہمان خصوصی مشاعرہ میں شریک رہے مہمانان ذی وقارکی حیثیت سے اسد فاروقی سماجی خدمت گارو امیر اعظم ایڈو کیٹ اور معروف شاعر رئیس مظفرنگری شامل مشاعرہ کنوینر مشاعرہ قاری شاہد ارمان مظفرنگری کی کاوش ودیگر سوسائٹی کے ارکان کی محنتوں کے نتیجہ میں شب کے آخری حصہ تک مشاعرہ کامیابی کے ساتھ چلتا رہاشاعر سید علیم اختر علیمؔ کی حمد باری تعالی اور تحسین ثمر چرتھاولی کی نعت پاک سے مشاعرہ کا بابرکت آغاز ہوا۔مشاعرہ کو کامیاب بنا نے میں محمد شاہ ویز ،فیض الرحمن،شاہ عالم،ڈاکٹر عبد الخالق صدیقی،شاہ فیصل،ڈاکٹر حامد علوی ،عارف تھانوی،روش خان،راشد انصاری وغیرہ کا اہم کردار رہا اس موقع پر مظفر نگر کی سرکر دہ شخصیات نے شرکت کی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close