کھیل

بھارت کے خلاف پہلے یک روزہ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

سڈنی:بھارت کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہو رہے تین میچوں کی یک روزہ سیریز کے پہلے میچ کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پہلے یک روزہ مقابلے میں آسٹریلیائی ٹیم تین تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان پر اترے گی۔ ٹیم میں آٹھ سال بعد فاسٹ بولر پیٹر سڈل کی واپسی ہوئی ہے۔ان کے ساتھ جے. رچرڈسن اور جیسن بہرینڈارف دو دیگر تیز گیند باز ہوں گے۔ وہیں،ا سپن کی ذمہ داری ناتھن لیون سنبھالیں گے۔انہیں ایڈم جمپا کے اوپر ترجیح دی گئی ہے۔سڈل کو ٹیم میں شامل کئے جانے پر فنچ نے کہا کہ سڈل نے گزشتہ کچھ سالوں میں بگ بیش میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے باہر بیٹھ کر اپنی صلاحیتوں کو بڑھا یاہے۔ وہ ٹیم میں جگہ بنانے کے مستحق تھے۔پہلے یک روزہ میں فنچ کے ساتھ ایلیکس کری اننگ کی شروعات کریں گے۔ ٹیم میں میکسویل اور مارکس اسٹونس کے طور پر دو آل کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو سڈنی، دوسرا 15 جنوری کو ایڈیلیڈ اور تیسرا اور آخری میچ 18 جنوری کو میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close