بہار

بھیکا شاہ سیلانی ؒکا 369واں سالانہ عرس شروع

درگاہ پر فاتحہ خوانیکیلئے امنڈنے لگا عقیدت مندوں کا ہجوم

دربھنگہ:دربھنگہ شہر کے محلہ مشر ٹولہ دگھی تالاب کے مغرب کنارے پر واقع معروف بزرگ حضرت مخدوم بھیکا شاہ سیلانی رحمتہ اللہ کی درگاہ پر 369واں سالانہ عرس پاک شروع ہوگیاہے اورعرس کے دوسر ے دن عقیدت مندوں کا بڑا جتماع ہونے لگا ہے۔ 25سے شروع ہو کر 29؍ اگست تک چلنے والے مذکورہ عرس میں آج اتوار کو متھلانچل کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند درگاہ پہنچے اور فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کا شرف حاصل کیا۔عرس کے بابت درگاہ کے خادم و صحافی شاہ محمد شمیم نے بتایا کہ درگاہ احاطہ میں عقیدت مندوں کے ٹھہرنے کیلئے پنڈال ، بیت الخلاء ، غسل خانہ اور وضوخانہ کے ساتھ ساتھ حفاظت کا پختہ انتظام کیا گیا ہے ۔ ٹریفک اورنظم ونسق بحال کرنے میں ضلع انتظامیہ بھی بھر پور مدد کررہی ہے ۔ ہند و مسلم تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کیلئے درگاہ کا دروازہ صبح 5.30بجے کھول دیا جاتا ہے اور زائرین رات کے دس بجے تک زیارت و نیاز کرسکتے ہیں اس کے بعد دروازہ بند ہوجاتا ہے ۔ زائرین نیاز فاتحہ اور چادر پوشی کرنے کیلئے گروپ اور اجتماعی شکل میں پہنچ رہے رہیں ۔کئی اضلاع کے گاؤں محلہ سے لوگ جوق در جوق پہنچ کر چادر پوشی کرتے ہیں چنانچہ روزانہ عقیدت مندوں کا بڑا قافلہ جلوس کی شکل میں پہنچتا ہے اور درگاہ پر چادر پوشی کرتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close