پٹنہ

بہار سمیت 4 ریاستوں کی پولیس کو ان دو افراد کی تلاش

پٹنہ: اس تصویر کو دھیان سے دیکھئےاور کہیں یہ چہرے نظر آئے تو پولیس کو خبر کیجئے۔ چار ریاستوں کی پولیس ان کو تلاش کر رہی ہے۔ یہ دونوں لوگ بین ریاستی چور گروہ کے ہیں۔ریاست میں اے ٹی ایم سے رقم اڑانے کے واقعات سے پولیس کافی پریشان ہے۔ پولیس کی لاکھ کوشش کے باوجود یہ پکڑ میں نہیں آ رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی بنیاد پر پولیس نے دو اے ٹی ایم چوری کا اسکیچ جاری کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں کوبہار، یوپی، ایم پی اور راجستھان کی پولیس بھی تلاش کررہی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر میںپٹنہ کے پترکارنگر تھانہ علاقے میں واقع ایس بی آئی کی اے ٹی ایم کی چوری ہوئی تھی۔ اس واقعے کی تحقیقات کے دوران کچھ گواہی پولیس کو مل گئی، جس کی بنیاد پر اس کا اسکیچ جاری کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close