بہارمتھلانچل

بہار میں بھی ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی

پٹرول پر 2.52 اور ڈیزل پر 2.55 کی تخفیف کے بعد بہار میں بھی پٹرول اور ڈیزل 5 روپئے تک سستے

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ویٹ کی شرح کم کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر تے ہوئے عام لوگوں کو بڑی راحت دی ہے ۔ حکومت نے پٹرول پر ویٹ کی شرح کو 26فیصد سے کم کر کے 22.20فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ویٹ کی شرح 19فیصد سے کم کر کے 15فیصد کر دیا ہے ۔ ویٹ کی شرح کم کر نے سے پٹرول 2.52روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2.55روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا اور مجموعی طور پر پٹرول کی قیمت 5.2روپئے اور ڈیزل 5.5 روپئے سستے ہوجائیںگے۔ نئی شرح نصف شب سے نافذ ہوجائے گی۔ نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے ٹویٹ کر کے ویٹ کی شرح میں تخفیف کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں پٹرول پر ویٹ 26 فیصد لگایا جاسکتاتھا جبکہ آندھرا پردیش میں 38.93 اور مہاراشٹر میں 47.94 فیصد تک ویٹ لگایا جاتا ہے۔ ڈیزل پر بھی بہار میں کئی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں کافی کم ویٹ لگایا جاتا ہےجو 19 فیصدی ہے۔ جمعہ کو چنڈی گڑھ انتظامیہ نے بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل میں ڈھائی روپئے کی تخفیف کا اعلان کیا تھا۔ وزیرمالیات ارون جیٹلی نے بتایا تھا کہ مرکزی حکومت اکسائز ڈیوٹی 1.5 روپئے اور تیل کمپنیاں ایک روپئے گھٹارہے ہیں۔ اس لئے ریاستی حکومت بھی اپنی طرف سے ویٹ کم کریں۔ارون جیٹلی کی اس اپیل کے بعد کئی ریاستوں نے کل ہی قیمتوں میں تخفیف کااعلان کردیا تھا۔ آج بہار بھی اس میں شامل ہوگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close