پٹنہ

بہار میں زلزلہ کےجھٹکے محسوس کئےگئے

پٹنہ: بہار کے کئی اضلاع میں، بدھ کی صبح 10.23 بجے زلزلےکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ جھٹکا بہار سمیت کئی ریاستوں میں محسوس کیا گیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر 5.4 پر اس کی شدت ماپا گیاہے۔ تاہم، ہلاکتوں کے بارے میں کوئی بھی اطلاع نہیں ہے۔ اس زلزلے کا مرکز بنگلہ دیش کا رنگپور پور تھا۔ زلزلہ کے جھٹکے بہار، مغربی بنگال، سکم، اروناچل پردیش اور آسام میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے بعدکئی علاقوں میں افر تفری مچ گئی۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر محفوظ مقامات پرنکل آئے۔کٹیہار میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بہار کے پورنیہ ،ارریہ، مدھے پورا، کھگڑیا، سہسرام اور بیگو سرائے میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔ زلزلہ کےجھٹکے کے بعد لوگ اپنے گھر کوچھوڑ کر باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ آج صبح جموں و کشمیر اور ہریانہ میں زلزلہ کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے صبح 5:30 بجےمحسوس کئے گئے۔ 4.6 کی شدت ماپی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close