بہارپٹنہ

بہار وکاس مشن کی میٹنگ: وزیراعلیٰ نے لیا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

پٹنہ : بہار وکاس مشن گورننگ باڈی کی پانچویں میٹنگ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں سی ایم سکریٹریٹ سنواد میں ہوئی۔ میٹنگ میں سات عزائم سے متعلق منصوبوں کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ بہار وکاس مشن کے دیگر ذیلی مشن کے اہداف اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کے آغاز میں گذشتہ 16 نومبر کولئے گئے فیصلے کے محکمہ وار نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ کے نفاذ کے تحت تعلیم اداروں کی جانچ مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی جانکاری دی گئی اور سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مفت وائی فائی سہولت دینے کیلئے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر سے بھی مشورہ کرنے کی اطلاع دی گئی۔ بہار اسٹارٹ اپ پالیسی 2017 کا جائزہ لے کر ضروری نظم دوبارہ قائم کئے گئے ، تاکہ لوگ اس کا پورے طور پر فائدہ اٹھاسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close