بہارپٹنہ

بہار کی معیشت زرعی شعبہ کے فروغ پر منحصر

گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں بہار ویٹنری سائنس یونیورسٹی کی میٹنگ میں مقررین کا اظہار خیال

پٹنہ 13اگست (اسٹاف رپورٹر)گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ بہار کی معیشت زرعی شعبہ کے فروغ پر منحصر ہے ۔گورنر آج بہار ویٹرنری سائنس یونیورسٹی پٹنہ کی حصولیابی پر غور وخوض کیے لیےہوئی میٹنگ میںشرکت کا کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ راج بھون میں منعقدمیٹنگ میں یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر رامیشور سنگھ سمیت یونیورسٹی کے دیگر افسران اور گورنر کے پرنسپل سکریٹری وویک کمار سنگھ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا سبز انقلاب بہا رمیں ہی دیکھا ئی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں اناج کی پیداوار بڑھانے کی ایک حد ہے ۔لیکن فوڈ پروسیسنگ اور زرعی شعبہ کو فروغ دیکر معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ دودھ پیدوار بڑھا کر اور ماہی مرغی پروری وغیرہ شعبہ کو فروغ دیکر سترنگی انقلاب لایا جاسکتاہے۔گورنر نے کہا کہ نو تعمیر بہار ویٹرنی سائنس یونیورسٹی ریاست میں دودھ دینے والے مویشیوں کے بہتر نسل کو فروغ دیکر کسانوں کی مالی حالت میں بہتری لانے میں بھرپور تعاون کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کسی کسان کے پاس اگر اچھی نسل کی گائے بھینس یا بکریاں ہیں تو کھیتی پر ان کا انحصار کم ہوگا اور دودھ پیدوار کے ذریعہ ان کی مالی حالت مستحکم ہوسکتی ہے۔ گورنر نے کہا کہ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے ۔گورنرن نے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومت اینڈین اگریکلچر ریسرچ کونسل یا دیگر معاون اداروں ؍تنظیموں سب سے اس سلسلے میں مناسب تعاون حاصل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ نو تعمیر یونیورسیٹی کے لوگو کے شکل میں راسٹریہ پتی بھون کے مین گیٹ پرلگے لوگو کو بہارکے سے اشوک پریڈ کے دوران کھدائی کر کے اسے نکالا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close