دیگر خبریں

بہار کے ’مارگ درشک‘کسانوں نے حیدرآباد ہائبرڈسیڈ پلانٹ کا دورہ کیا

پٹنہ: اپنے کسانوں کیحصہ داری مہم کے حصے کے طور پر ” مارگ درشک ” – مونسینٹو انڈیا- ایک مستقل زرعی کمپنی، نے بہار کے مکا پیداواری اضلاع کے 5,000 سے زائد کسانوں کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے لیے، اس ریاست کے 33 سے زیادہ کسانوں کو حیدرآباد کے شمیرپیٹ واقع مونسینٹو کے مکا کنڈیشنگ / مینو فیکچرنگ کے علاقے میں لے جایا گیا۔” مارگ درشک” مونسیٹو کا ایک مینٹرنگ پروگرام ہے، جس میں موسم شروع ہونے سے پہلے، کمپنی کے زرعی ماہر ریاست کے ہر ضلع سے مہیا پروگریسو کسانوں کومینٹرکرتے ہیں۔ساتھ کام کرنے والے ساتھ ساتھی کی مینٹرنگ کے بالکل عین مطابق مثال کے طور پر یہ ‘مارگ درشک’ ان کے متعلقہ گائوں میں سب سے بہتر زراعت کے طور طریقوں کے بارے میں معلومات کی لین دین کرکے اپنے کسان دوستوں کی مدد کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں اس مینوفیکچرنگ کیمپس کی صلاحیت ایک سال میں 15 ملین یونٹس بیجوں کوکنڈیشن کرنے اور اس کی پیکیجنگ کرنے کی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ کنٹرول درجہ حرارت پر 200 ٹن پیکڈ بیجوں کو اسٹور کرسکتا ہے۔ شمیر پیٹ کے پورے دن کے دورے کے دوران، کسانوں کو پوری کوالٹی لیب اور ان کے آپریشن کے بارے میں مکمل جانکاری دی گئی۔ کوالٹی لیب کے علاوہ پیکجنگ اور ڈائنگکا کام بھی اس پلانٹ کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ ‘مارگ درشک’ کسانوں کو بھی دکھایا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close