بہارپٹنہ

بہار کے 660 تھانوں میں بنیںگے ویٹنگ روم

پٹنہ : وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج دیر شام ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مجموعی طور پر 16 تجاویز کو منظوری دی گی۔ میٹنگ کے بعد اسپیشل سکریٹری اوپندر ناتھ پانڈے نے بتایا کہ کابینہ نے ریاست کے 660 پولس تھانوں میں عام لوگوں کیلئے ویٹنگ روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے اس کیلئے فی ویٹنگ روم 5.17 لاکھ کے حساب سے 34.16 کروڑ روپئے بھی منظور کئے ہیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں انتہا پسندی سے متاثرہ ضلعوں میںفورٹی فائیڈ پولس اسٹیشن قائم کئے جائیںگے۔ اس کیلئے 70 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ پولس کی جدید کاری کو دھیان میں رکھتے ہوئے 58.73 کروڑ روپئے کے خرچ سے نئی گاڑیوں کی خریداری کابھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاست کے 8 ضلعوں میں ایس سی ، ایس ٹی تھانوں کیلئے 49 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پن پن ندی پر لکشمن جھولا کی تعمیر اور پنڈ دان کیلئے آنے والوں کی سہولت کیلئے ندی پر ریل پل کے مساوی ایک پل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close