متھلانچل

بہتر تال میل کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دیںافسران

تمام محکموں کے ضلعی افسران کو ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت

دربھنگہ :سبھی محکمے آپس میں بہتر تال میل کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو رفتار دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں جہاں کہیں ضرورت ہو ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کلکٹریٹ واقع بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں تمام محکمہ کے ضلع سطح کے افسران کو مذکورہ ہدایات دئیے ۔ انہوں نے عوامی شکایت ازالہ قانون ، رائٹ ٹو سروس قانون اور انسانی حقوق اور عدالت سے متعلق زیر التوا معاملوں کے تصفیہ پر خصوصی طور پر توجہ دینے کا حکم دیا۔ بیٹھک سے بغیر اطلاع کے غیر حاضر سنگھوارہ ، بہیری بلاک کے بی ڈی او اور اپنا کوئی نمائندہ بیٹھک میں نہیں بھیجنے کی وجہ سے پی ایچ ای ڈی کے ایزکیٹو انجینئر سے وضاحت طلب کیا گیا ۔ بیٹھک سے غیر حاضر کیرت پور کے بلاک ترقیاتی افسر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک دن کی تنخواہ کاٹی گئی ۔ فرضی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر سماجی تحفظ پنشن کافائدہ اٹھا رہے مستحقین کو نشان زدکرکے متعلقہ ایس ڈی او ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔ تمام افسران سے کہا گیا کہ داخل خارج اور ایل پی سی کے سرٹیفکیٹ کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے میں تاخیر نہیں کریں ۔ جن محکمہ میں اے سی ڈی سی سے متعلق معاملے زیر التوا ہیں انہیں جلد اس کا حل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ محکمہ اقلیت فلاح کے ذریعہ نو بلاکوں میں بننے والے خیر سگالی اسٹیج کی تعمیر کیلئے زمین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت انچل افسران کو دی گئی ۔ محکمہ عمارت تعمیرات کے ایزکیٹو انجینئر سے ٹینڈر یادوسری کاروائی جلد پوری کرلینے کی ہدایت دی گئی ۔ سڑک تعمیر محکمہ کے ایزکیٹو انجینئر کو ہدایت دیا گیا کہ دہلی موڑ سے باگھ موڑ تک نالہ تعمیر اور دہلی موڑ ایک بھنڈا میں پل تعمیر کاکام جلد مکمل کریں ۔ بیرول سب ڈویزن کے عمارت تعمیر کی کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت ایزکیٹوانجینئر عمارت تعمیر محکمہ کو دیا گیا ۔ بیٹھک میں سینچائی ، گنا اور جی ایس ٹی سے متعلق ٹریننگ سے بھی دئیے گئے ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ،ایڈیشنل کلکٹر محمدمبین علی انصاری وغیرہ موجود تھے ۔
(رپورٹ:عرفان احمد پیدل )

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close