متھلانچل

بینی پور سب ڈویزن اسپتال کا ضلع مجسٹریٹ نے کیا معائنہ

مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کرائیں میڈیکل افسر

دربھنگہ :موجود وسائل سے اسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر میڈیکل سروس دستیاب کرائیں ۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے سب ڈویزن اسپتال بینی پور کا معائنہ کرتے ہوئے مذکورہ ہدایت دی ۔ انہو ںنے متعلقہ میڈیکل افسر کو حکم دیا کہ ایک ہفتہ کے اندر ایکسرے کی سہولت شروع کردیں ۔ ڈاکٹروں کی قلت دور کرنے کیلئے ٹھیکہ پر ڈاکٹروں کو بحال کرکے انہیں اسپتال میں مامور کرنے کو کہا گیا ۔ بلڈ بینک کا لائسنس ریاستی سطح سے جلد ملے اس کیلئے ضروری خط و کتابت کرنے کا حکم دیا گیا ۔ اسپتال احاطہ میں موجود شہریو ںنے وسائل کی کمی سے اسپتال آنے والو ں کو ہونے والی دشواری کی جانکاری ڈی ایم کو دی ۔ بند پڑے بلڈ شوگر جانچ کی سہولت اسپتال میں موجود داخلی وسائل سے ہی شروع کرنے کاحکم دیا گیا ۔ وینٹی لیٹر مشین ، نیو برن چائلڈ کیئر یونٹ ، زچگی سے قبل جانچ سینٹر ، میڈسن وارڈ ، سرجری اور فیلمی پلاننگ سینٹر ، ٹیکہ کاری سینٹر ، جانچ گھر ، ٹی وی سینٹر کا بھی معائنہ کرکے ضروری سدھار لانے کا حکم دیا گیا۔ فیملی پلاننگ بیداری سینٹر کے معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ ملازمین کوحکم دیا کہ مانع حمل دوا انترا کے بارے میں بھی عام لوگوں کو بتائیں ۔ دوا سینٹر پر بتایا گیا کہ اسپتال میں 31؍طرح کی دوائیاں موجود ہیں اور اسے مریضوں کو ضرورت کے مطابق دستیاب کرایا جارہا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سب ڈویزن اسپتال کی چہار دیواری کرائی جائے گی اور اس کیلئے وہ خود محکمہ سے بات کریں گے ۔ اسپتال میں سیجرین آپریشن کی سہولت بحا ل کرنے کیلئے ضروری ڈاکٹروںکا نظم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس کیلئے ماہر ڈاکٹر کو جلد بحال کیا جائے گا ۔ اس موقع پر انچارج میڈیکل افسر ،ڈی پی ایم اور متعلقہ افسران وملازمین موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close