بہارمتھلانچل

بینی پور میں نو تعمیر پانی ٹنکی کا ڈی ایم کے ہاتھوں افتتاح

دربھنگہ:حکومت کے سات عزائم کے تحت جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کا جائزہ لینے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ بینی پوربلاک کے ہریہرپورپنچایت پہنچے ، جہاں پنچایت کے وارڈ نمبر 9 میں گھوم گھوم کر ہر گھر نل کاجل ، پختہ گلی نالی ، کھلے میں رفع حاجت سے پاک مہم کے تحت بنائے گئے بیت الخلاء کا معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ، ایس ڈی او بینی پور اور بلاک ترقیاتی افسر بینی پور سمیت متعلقہ افسران اور ملازمین موجود تھے ۔ ہر گھر نل کا جل کے تحت لگائے جانے والے نل کے پائپ میں ڈیلوری پوائنٹ پر اسٹینڈ بھی بنانے کی ہدایت ڈی ایم نے دی ۔ پنچایت کے جونیئر انجینئر کو انہو ںنے ہدایت دیا کہ نل کااسٹینڈ جہاں لگایا جائے وہاں پختہ چبوترہ بھی بنایا جائے جس کااستعمال لوگ نہانے ، کپڑے دھونے یا دوسرے کام میں کرسکیں ۔ پانی نکلنے کا بھی انتظام کریں اور اگر جگہ نہ ہو تو وہاں سوختہ بنایا جائے ۔ بیت الخلاء اور سڑک کی کوالیٹی پر انہو ںنے اطمینان کااظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بیت الخلاء کا استعمال کریں اور ضلع کو او ڈی ایف بنانے میں ضلع انتظامیہ کی مدد کریں ۔ اپ گریڈیڈ مڈل اسکول احیا پور کے نزدیک بنے ہر گھر نل کا جل منصوبہ کے تحت 13لاکھ 48ہزار کے صرفہ سے تیار واٹر ٹینک کا بھی ضلع مجسٹریٹ اور عوامی نمائندگان نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا ۔ مڈل اسکول احیاء پور کے احاطہ میں آم کا پیڑ لگا کر لوگوں سے اپیل کی کہ اس موسم میں پیڑ لگائیں اور اسے بچانے کا عزم کریں ۔ عام لوگوں کی روز مرہ ضرورتوںکو پوراکرنے کیلئے سات عزائم پروگرام چلائے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت چل جاری منصوبے ، ہر گھر نل کاجل ، پختہ گلی نالی ، بیت الخلاء اور بجلی کی دستیابی عام لوگوں سے جڑی ہوئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close