بہارمتھلانچل

بینی پٹی کو نگر پنچایت کا درجہ دینے کا مطالبہ

ضلع مجسٹریٹ شرشت کپل اشوک کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں تجویز بھیجنے پر ہوا غور

مدھوبنی:ضلع مجسٹریٹ شرشت کپل اشوک کی صدارت میں بینی پٹی ایس ڈی او چیمبر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ترقیاتی کاموں کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ ضلع مجسٹریٹ نے وہاں موجود عوامی نمائندگان اور سماجی کارکنان سے اچچھیٹ بھاگوتی استھان کو قومی سطح پر لانے کے لئے مشورہ طلب کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ استھان کی صاف صفائی تجاویزات سے پاک سرکاری مہوتسو کے لئے تجویز بھیجنے ، مندر کیمپس میں تالاب کی صفائی اور مندر انتظامیہ کمیٹی کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی بینی پٹی کو نگر پنچایت کا درجہ دینے کی گزارش کی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے بی ڈی او بینی پٹی کو پنچایت سمیتی کی خصوصی میٹنگ طلب کر ایک ہفتہ کے اندر بینی پٹی کو نگر پنچایت کا درجہ دینے کے لئے تجویز بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی ایم کے ذریعہ لوگوں کو بتایا گیاہے کہ آپ لوگوں کے مشورہ کی بنیاد پر ہی ضلع انتظامیہ نے استھان کی ترقی کے لئے تجویز تیار کی ہے۔ اس پر عمل کیا جائے گا۔ بعد میں ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ بدیا پتی ڈیہ ترقیاتی کمیٹی سے جڑے ممبران، عوامی نمائندگان اور سماجی خادم کے ساتھ بیٹھ کر ڈیہ کی ترقی اور اس کے انتظامات کے بیٹھ کر رائے مشورہ کیا گیا۔ اس میں بھی مقامی لوگوں کے ذریعہ ڈیہ کی صاف صفائی کا نظم کرنے اور دیگر ترقیاتی کاموں کی جانب ضلع مجسٹریٹ کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ ان مشوروں پر جلد عمل کرنے کی بات کہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close