پٹنہ

بیور جیل سے تین قیدیوں کو کیا گیا رہا، چہرے پر نظر آئی خوشی

پٹنہ : بابائے قوم مہاتما گاندھی جینتی کے خاص موقع پر بہار حکومت نے بہار کے تقریبا 17 جیلوں سے 45 قیدیوں کو رہا کیا۔ جس سے پٹنہ کے مثالی مرکزی کارا بیور میں جیل آئی جی متھلیش مشرا کی موجودگی میں تین قیدیوں کو سزا میں رعایت دیتے ہوئے آزاد کیاگیا۔ جس سے دو قیدی راجن کمار اور پرمہنس عرف کرشنا روی داس کو شام تک جیل سے رہا کر دیا گیا جبکہ ایک قیدی انل کمار کی رہائی اس ہفتے تک کے لئے رک گئی ہے۔ کیونکہ اس کے جرمانے کی رقم کورٹ میں جمع نہیں ہو سکا تھا۔بتا دیں کہ پٹنہ سٹی کے مالسلامی کے رہنے والے راجن کمار پر خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں تین سال اور پانچ ہزار کا جرمانہ تھا جبکہ نور سرائے نالندہ ضلع کے رہنے والے پرم ہنس عرف کرشنا پر غیر ارادتاً قتل کے معاملے میں سات سال کی سزا اور دس ہزار جرمانہ کیا گیا تھا۔ ان دونوں کو آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جبکہجرمانہ دینے کے بعد نالندہ کے رہنے والے انل کمار کو رہا کر دیا جائے گا۔ دونوں قیدی اپنی رہائی کے بعد بہت خوش نظر آ رہے تھے۔بتا دیں کہ ان تین قیدیوں نے اپنی سزا کا 75 فیصد مکمل کر لیا تھا۔ رہا کئے جانے کی وجہ سے انہیں باقی کی 25 فیصد سزا نہیں کاٹنی پڑی۔ ان تینوں کا طرز عمل صحیح تھا اور سنگین کیس میں انہیں سزا نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے انہیں حکومت ہند کی حاصل ہدایات کی وجہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے آزاد کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close