فلم

بیٹے یا بیٹی کی پیدائش کے سوال پر میرا راجپوت کا مداح کو خوبصورت جواب

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور بہت جلد دوسرے بچے کے والد بننے والے ہیں ان کے گھر اس بار بیٹا ہوگا یابیٹی اس سوال پر ان کی اہلیہ میراراجپوت نے مداح کو خوبصورت جواب دیا ہے۔

اداکار شاہد کپور اورمیرا راجپوت کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور شادی کےایک سال بعد ایک خوبصورت سی بیٹی ان کی زندگی میں آگئی جس کا نام انہوں نے میشا رکھا اوراب شاہد کپور اورمیرا بہت جلد دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔

شاہد کپور کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اب ان کے پسندیدہ اداکار کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی۔ یہی بات جاننے کے لیے مداح نے میرا سے انسٹاگرام پر پوچھا کہ اس بار آپ کے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ جس پر میرا نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے معلوم نہیں کہ اس بار ہمارے گھر بیٹا ہوگا یا بیٹی اور اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اورمیراکی بیٹی میشا اگست میں دوسال کی ہوجائے گی۔ شاہد کپور اپنی بیٹی سے بہت محبت کرتے ہیں اورسوشل میڈیا پر اکثر اس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close