بہارپٹنہ

بیگو سرائے میڈیکل کالج کوملی زمین

ریاستی کابینہ نے دی 20 ایکڑ زمین مہیا کرانے کی تجویز کو منظوری، بہار وکاس مشن کیلئے 85 کروڑ اورپالی گنج جیل کی تعمیر کیلئے 34 کروڑ روپئے منظور

پٹنہ : بہار کے 5 نئے شہروں کو ماسٹر پلان میں جگہ ملی ہے۔ یہ فیصلہ آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ کے بعد محکمہ پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں مجموعی طور پر 7 تجاویز کومنظوری دی گئی۔ جس میں بیگو سرائے میں میڈیکل کالج کے قیام کیلئےبیاڈا کی 20 ایکڑ زمین محکمہ صحت کو مفت مہیا کرانے کا فیصلہ شامل ہے۔ محکمہ صحت کو یہ زمین بیگو سرائے واقع برونی کے اسوراری میں دی جائے گی۔ کابینہ نے بہار وکاس مشن کیلئے 85 کروڑ روپئے رواں مالی سال کیلئے منظور کئے ہیں۔ جبکہ زرعی آبپاشی منصوبہ کیلئے 12 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ پٹنہ کے پالی گنج میں جیل کی تعمیر کیلئے 34 کروڑ 66 لاکھ روپئے کابینہ نے منظور کئے ہیں۔ اس کے علاوہ زراعت کی مشین کاری منصوبہ کے تحت کسانوں کو زرعی آلات پر سبسیڈی دینے کی منظوری دی گئی۔ اور رواں مالی سال میں ریاست کے اسکیم مد سے کیلئے 160 کروڑ روپئے کے اخراجات کومنظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close