بہارسیمانچل

بی ایڈ انٹرنس کا ریزلٹ جاری نہیں کرنے پر ایم آئی ایم طلبا یونین کا دھرنا23کو

کشن گنج :سال 2018-19 میں بی ایڈ داخلہ کےلئے اے ام یو سینٹر علی گڑھ، اے ام یو سینٹر ملیناپورم مرشداباد، اور اے ام یو سینٹر کشن گنج کا انٹرانس ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ اے ام یو نے 06 جولائی 2018 کو انٹرنس کا ریزلٹ جاری کر دیا۔ جس میں علی گڑھ ملیناپورم، مرشداباد سے فارم بھرنے والے طلبا کا ریزلٹ دیا تھا۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کشن گنج سینٹر میں داخلہ کےلیے جن طلبا نے ٹیسٹ دیا تھا ریزلٹ پنڈنگ میں ڈال دیا گیا۔ اس سے پورے کشن گنج و سیمانچل کے طلبا میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔ اسی مسئلہ کو لیکر ایم آئی ایم طلبا یونین نے 23 جولائی کو ایم یو سینٹر کشن گنج کے سامنے دھونا دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے. طلبہ یونین کے صدر نے کہا کہ مختلف ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اے ام یو سینٹر کشن گنج کو NCTE سے ایکوگنائزیشن نہیں ملنے کی وجہ سے یہاں کا ریزلٹ پنڈنگ کیا گیا پچھلے چار سال سے NCTE کو ایکوگنائزیشن نہیں ملی تو کشن گنج کی عوام کے حق میں ناانصافی ہوگی۔ یہ کامیابی ہمارے یہاں کے نمائندہ کے لئے ایک چیلنج ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close