بہارسیمانچل

بی ایڈ داخلہ ٹسٹ کے نتائج جاری نہ ہونے پر ایم آئی ایم کا دھرنا و مظاہرہ

کشن گنج :اے ایم یو سینٹر کشن گنج میں بی ایڈ (B.Ed)کورس میں داخلہ کے لئے مقابلہ جاتی امتحان کے نتائج اب تک جاری نہیں کرنے کو لیکر آج اے آئی ایم آئی ایم طلبہ یونین کی جانب سے کشن گنج اے ایم یو شاخ حلیم چوک کے سامنے دھرنا و مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا کثیر تعداد میں ایم آئی ایم طلبا یونین کے ارکان و لیڈران نے شرکت کی – اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر اختر الایمان، یونین کے صدر سکندر عالم، مظہرالحسن، پارٹی ضلع صدر اسحاق عالم، شاہنواز عالم ضلع صدر پورنیہ، کشن گنج ضلع یوتھ صدر معصوم رضا، پمی بیگم، شاہد ربانی، جہانگیر عالم، نورالاسلام وغیرہ موجود تھے – اس ایک روزہ دھرنا میں امسال (B.Ed)میں داخلہ کے لئےاے ایم یو سینٹرملا پورم ،مرشیداباد،اے ایم یو سینٹرکشن گنج کا انٹرانس ٹیسٹ لیا گیا تھا-اے ایم یونے 06-07-2018 کو انٹرانس ٹیسٹ کا ریزلٹ جاری کر دیا – جس میں علیگڑھ ،ملنا پورم،مرشیداباد سے فارم بھرنے والے امیدواروں کا ریزلٹ دے دیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کشن گنج سینٹر میں داخلہ کے لئے جن طلبہ نے ٹیسٹ دیا تھا اسکا ریزلٹ پینڈنگ کر دیا گیا ہے -اس سے کشن گنج کے علاوہ پورے سیمانچل میں غم و غصے کی لہر ہے – وہیں اس موقع پر ایم آئی ایم طلباء یونین نے انسانی وسائل وترق محکمہ کے وزیر کو ضلع کے ڈی ایم کے معرفت ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا جس میں بی ایڈ کورس کے نتائج کے علاوہ اے ایم یو کو فنڈ مہیا کرانا، اے ایم یو سینٹر کشن گنج کو این سی ٹی ای سے منظوری دلانے کی پہل، اے ایم یو کی زمین کو مہانندہ کے کٹاؤ سے روکنے کا انتظام، سینٹر میں تدریسی و غیر تدریسی اساتذہ کی بحالی کر جلد سے جلد درجہ اول سے تعلیم شروع کی جائے جیسے مطالبات کئے گئے – ساتھ ہی اس میمورنڈم کی ایک ایک کاپی صدر جمہوریہ ہند، وائس چانسلر اے ایم یو کو بھی بھیجی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close