بہارسیمانچل

بی جے پی اور آر ایس ایس معاشرے میں نفرت پھیلا رہی ہے:راجیش

کٹیہار:کٹیہار ضلع کانگریس صدر پریم رائے کی صدارت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی سکریٹری و بہار کانگریس کے انچارج سیکرٹری راجیش لیلوٹھیا،کوڑھا ممبر اسمبلی پونم پاسوان، ریاستی کانگریس ترجمان اشوک گگن، اقلیتی سیل کانگریس ریاستی صدر منت رحمانی ، ویجئے شیکھر چٹان نے شہر کے شریف گنج محلے میں جاکر اقلیتی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کیا اور انہوں نے حال پوچھا۔کثیر تعداد میں مسلم ٹولہ کے لوگوں نے اپنی تکلیف سے رہنماؤں کو آگاہ کرایا۔ بہارکانگریس انچارج سیکرٹری راجیش للوٹھیا نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں جب سے مودی حکومت مرکز میں آئی ہے تب سے اقلیتی برادری کے لوگوں میں ایک خوف کا ماحول بنا ہے۔ اس سے قبل ملک میں کوئی ایسی حالت نہیں تھی۔ بی جے پی اور آر ایس ایس لوگوں کے ساتھ مل کرمعاشرے میں لڑانے کا کام کر رہی ہے۔ جب جب ملک میں کہیں بھی انتخابات ہوتا ہے پاکستان، جنا، گائے، مندر مسجد ،تین طلاق کے نام پر اقلیتوں اور دلتوں پر حملے ہونے لگتے ہیں۔ اس سے قبل ملک میں اس طرح کا کوئی ماحول نہیں تھا۔ یہ ملک سبھی کا ہے۔ کانگریس کسی ذاتی مذہبی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پی کے چالوں کو سمجھنا ہو گا اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ رہنا ہوگا۔ کانگریس پارٹی آپ کی لڑائی لڑ رہی ہے اور آپ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ کوڑھا ممبر اسمبلی پونم پاسوان نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے سب سے پہلے تعلیم پر زوردینا ہوگا۔ جب ہم تعلیم یافتہ ہوں گے تب اپنے حقوق کو سمجھیں گے فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وہ اپنے اسمبلی حلقہ کے سبھی مدرسوں میں بچوں کے بیٹھنے کے لئے بینچ، ڈکس، الماری،اور کتابیں دی ہےں۔ تاکہ بچے اچھے ماحول میں تعلیم حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ میں تعلیم دی جاتی ہے۔کوڑھا میں مدرسوں کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے لایا جا رہا ہے۔ جہان جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے وہ مسلم علاقوں میں ترقی کام نہیں کرتا۔ یہ دونظریہ آنے والے انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ان فرقہ پرست طاقتوں کو جواب دینا ہے۔وہیں اقلیتی سیل کے ریاستی صدر منت رحمانی نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لوگوں کو جتنی بھی سہولیات کانگریس کی حکومت مےں مل رہی تھی مودی حکومت نے ان سبھی میں کٹوتی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی ایک لیڈر اسد الدین اویسی جو سیمانچل علاقے میں گھوم گھوم کر مسلمانوں کا رہنما بننے کی کوشش کررہے ہیں دراصل مسلمانوں کو ان سے بچنے کی ضرورت ہے۔وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔2019کے انتخاب میں لیڈران نے راہل گاندھی کو وزیراعظم بنائے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس آتی ہے، تو پھر سبھی امن چین سے رہیں گے۔ پورے پروگرام کا دورہ محمد شمی قادری ۔ پروگرام کی نظامت محمد طالب نے کیا۔موقع پر مسرور عالم ریاض احمد محمد جبرئیل محمد عادل محمد اسد اللہ انجینئر شریف، محمد جاوید، محمد شفیق۔ محمد شاہنواز، محمد عبداللہ، محمد پرویز، مختار عالم، محمد شہریار نسیم انصاری سمیت اقلیتی برادری کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close