دہلیہندوستان

بی جے پی ایم پی واجپئی کے پیغامات کو عوام تک پہنچائیںـ: وزیر اعظم

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے سالگرہ 25 دسمبر پر ملک بھر میں متعدد پروگرام منعقد ’یوگ پروش‘ کے پیغامات عوام تک پہنچائیں۔ جمعرات کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے انتخابی حلقے میں واجپئی کی سالگرہ پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کر کے ان کے کارنامے، شخصیت اور پیغامات کو عام لوگوں میں پہنچائیں۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر معاشرے کے دانشوروں کے درمیان اٹل کی سیاسی زندگی اور ان کے پیغامات پر بھی بحث منعقد کیا جائے۔اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم واجپئی کو یاد کرتے ہوئے انہیں ’یوگ پروش‘قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق، مودی نے کہا کہ ہندوستانی سیاست کے یوگ پروش واجپئی آج ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ جن اراکین کو واجپئی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے وہ یقینی طور پر ان کی شخصیت سے متاثر ہوئے اور بہت کچھ حاصل کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ واجپئی کے انتقال کے بعد پارلیمنٹ کا یہ پہلا سیشن ہے۔ انہوں نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ آئندہ 25 دسمبر کو ملک بھر میں سابق وزیر اعظم کی سالگرہ پر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ہی مرکزی وزیر اننت کمار کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مودی نے اننت کمار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شائستہ، محنت کش اور سچے عوامی خدمت گار تھے۔ پارلیمنٹ میں اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے وہ تمام کے درمیان مقبول رہے۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے ارکان سے کہا کہ یہ حکومت کا آخری کل وقتی سیشن ہو سکتا ہے۔ لہذا موجودہ سیشن میں مفاد عامہ سے جڑے مسائل کو زور شور سے اٹھایا جائے۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے ساتھ ہی بی جے پی صدر امت شاہ، سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، وزیر خارجہ سشما سوراج سمیت تمام مرکزی وزیر اور دونوں ایوانوں کے بی جے پی رہنما موجود رہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close