دہلیسیاستہندوستان

بی جے پی صدر امت شاہ کا دعویٰ،یوپی میںجیتیں گے 74سیٹیں

نئی دہلی:۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر امت شاہ نے جمعہ کو انتخابی بگل بجاتے ہوئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مابین اتحاد قائم کرنے سے متعلق بات چیت کا مذاق اڑا یا اور کہاکہ بھگواپارٹی ایک بار پھر اترپردیش میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کرے گی۔بی جے پی کے قومی صدر نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقد پارٹی کے قومی اجلاس میں صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ اترپردیش میں ہماری سیٹوں کی تعداد(لوک سبھا سیٹ )بڑھ کر 74ہوسکتی ہے لیکن 72تک کبھی نہیں آئے گی۔ شاہ نے کہا’’یہ گٹھ بندھن ایک ڈھکوسلا ہے ‘‘۔
گٹھبندھن پر تندوتیز حملہ انھوں نے ایسے وقت کیاہے جب سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی سنیچر کے روز اپنے اتحاد کا اعلان کرسکتے ہیں۔ مسٹر شاہ نے کہا، ’’2014کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے ملک کی سب سے گھنی آبادی والی اس ریاست میں 71سیٹیں جیتی تھیں اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے لیے فتح حاحل کرنا ضروری ہے‘‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close