کھیل

بی سی سی آئی نے کیا آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز کے پروگرام کا اعلان

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 24 فروری سے 13 مارچ تک گھریلو سیریز کھیلے گی۔بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز کا پروگرام جاری کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 24 فروری سے 13 مارچ تک دو ٹی- 20 اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 24 فروری کو پہلا ٹی- 20 بنگلور میں اور دوسرا ٹی- 20 میچ 27 فروری کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ دو مارچ کو حیدرآباد، دوسرا میچ پانچ مارچ کو ناگپور، تیسرا میچ آٹھ مارچ کو رانچی، چوتھا میچ 10 مارچ کو موہالی اور پانچواں اور آخری میچ 13 مارچ کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ابھی بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، جہاں بھارتی ٹیم نے 71 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ بھارت نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے جیت درج کی ہے۔ ابھی بھارتی ٹیم تین میچوں کی ونڈے سیریز کی تیاری کر رہی ہے، جس کا پہلا میچ 12 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسراونڈے 15 جنوری کو ایڈیلیڈ اور تیسرا ونڈے 18 جنوری کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close