بہارپٹنہتعلیم

بی پی ایس سی کا 63 ویں مین امتحان 12 جنوری سے، ڈاک سے نہیں بھیجے جائیں گے ایڈ مٹ کارڈ

پٹنہ:بہار پبلک سروس کمیشن نے 63 ویں مین امتحان کا شڈیول جاری کر دیا ہے۔بی پی ایس سی کا 63 ویں مین امتحان اگلے سال جنوری میں ہوگا۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ امتحان صرف ایک ہی نشست میں منعقد کی جائے گی۔
معلومات کے مطابق، بہار پبلک سروس کمیشن نے 63 ویں مین امتحان کا شڈيول جاری کر دیا ہے۔مین امتحان 12 جنوری، 13 جنوری، 15 جنوری اور 17 جنوری کو ہوگا۔ یہ امتحان صرف ایک ہی شفٹ میں دوپہر ایک بجے سے چار بجے کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔بی پی ایس سی کی طرف سے جاری شڈيول کے مطابق، 12 جنوری کو پہلے دن جنرل ہندی کا امتحان ہو گا۔ دوسرے دن 13 جنوری کو جنرل کا پہلا خط اور 15 جنوری کو عام مطالعہ کا دوم خط کا امتحان ہو گا۔ وہیں، آخری دن 17 جنوری کو اختیاری مضمون کا امتحان ہوگا۔ معلوم ہو کہ 63 ویں بی پی ایس سی کا ابتدائی امتحان اسی سال 12 فروری کو ہواتھا۔ ابتدائی امتحان میں کل 4257 امتحان کامیاب ہوئے تھے۔
امیدواروں کو امتحان شروع ہونے کی مقرر تاریخ سے ایک ہفتہ قبل بی پی ایس سی کی ویب سائٹ www.bpsc.bih.nic.in سےایڈ مٹ کارد ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔بی پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ امیدواروں کو ڈاک سےایڈ مٹ کارڈنہیں بھیجے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close