بہارمتھلانچل

تار ڈیہہ :اجرہٹا پنچایت میں سات مقاصد پروگرام کی جانچ پڑتال

دربھنگہ :تار ڈیہہ بلاک کے اجرہٹا پنچایت میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے سا ت مقاصد پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوںکا معائنہ کیا۔ اجرہٹا گاؤں پہنچ کر پنچایت بھون ، ہر گھر نل کا جل اور پکی نلی گلی منصوبوں کی زمینی حقیقت دیکھی اور عوامی نمائندگان اور افسران کو ضروری ہدایت دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے پرائمری اسکول جنگلی ٹولہ اجرہٹا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں اسکولی بچوں سے بات چیت کی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے اسکولوں میں معیاری تعلیم یقینی بنانے کی ہدایت محکمہ تعلیم کے افسران اور ٹیچرس کو دیا ۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے عام لوگوں کی شکایتیں سنیں ۔ سماجی تحفظ پنشن اور لوگوں کی دوسری شکایتوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت بلاک ترقیاتی افسر اود وسرے متعلقہ افسران کو دیا ۔ ضلع اور بلاک سطح کے افسران کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ نے ترقیاتی منصوبو ںمیں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور سات مقاصد پروگرام کے تحت ہر گھر نل کا جل اور پکی گلی نالی منصوبہ کے ریکارڈ کا سہی طور پر محفوظ رکھنے اور وقت پر پیمائش بک تیار کرنے کا حکم دیا ۔ انہو ںنے کہا کہ منصوبوں کو شروع کرنے سے پہلے ہر حالت میں انتظامیہ کی منظوری مل جانی چائیے ۔ جن وارڈو ںمیں نئے منصوبے لئے جانے ہیں وہاں جلد منظور کرنے کا حکم دیااور رواں منصوبو ںکو بر وقت مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ ڈی ایم نے افسران کو منصوبوں پر جاری کام میں کوالیٹی کا خاص دھیان دیں ۔ معائنہ اور نشست کے دوران ضلع مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ، بلاک سینئر انچارج افسر سنیل کمار اور متعلقہ افسران و عوامی نمائندگان موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close