متھلانچل

ترقیاتی منصوبوں کو طے وقت میں پورا کریں افسران

جائزہ نشست میں ڈی ایم نے افسران کو دیاحکم

دربھنگہ :تمام افسران اور ملازمین حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور کوالیٹی کے ساتھ پورا کرکے ضلع کے ترقی کی رفتار تیز کریں ۔ مذکورہ باتیں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے کلکٹریٹ واقع باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں منعقد ہفتہ وار جائزہ نشست کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ تمام فلاحی منصوبوں کے ساتھ سات عزائم ، عوامی شکایت تصفیہ اور آ ٹی پی ایس سے جڑے معاملو ںکا تصفیہ وقت کے اندر کیا جائے ۔ زمینی تنازعات ، تجاوزا ت اور دوسرے طرح کے معاملوں کے تصفیہ پر بھی خصوصی دھیان دیں ۔ لوک سیوا ادھیکار ایکٹ کے تحت دی جانے والی سروس کے جائزہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے تمام ایس ڈی او کو ہدایت دیا کہ جہاں کہیں بھی وقت کے اندر سروس نہیں دی جارہی ہے ۔ وہاں کے متعلقہ افسران کو منتخب کرکے ان پرجرمانہ عائد کریں ۔جن افسران پر پہلے سے جرمانہ عائدہے ان سے رقم وصولی کی جائے ۔ اگر متعلقہ افسران کا دوسرا ضلع میں ٹرانسفر ہوگیا ہے تو اس ضلع میں ڈی ایم کو جرمانہ کی رقم وصولنے کیلئے لیٹر لکھیں ۔ انچل افسر اورتھانہ انچارج کے ساتھ ہر سنیچر کو ہونے والی زمینی تنازعہ تصفیہ بیٹھک پرتوجہ دینے کا حکم دیا ۔اس بیٹھک میں جتنے معاملے حل کئے جاتے ہیں اس کی رپورٹ محکمہ کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈویزن افسر اور انچل افسران کو ہدایت دیا کہ ان کے دفتر کے جنتے ملازمین کا ٹرانسفرہوا ہے انہیں جلد چھوڑ دیں ۔ انچل افسرکوہدایت دیاگیا کہ انچل میں جمع بندی سے متعلق کاموں کی تصدیق جلدی سے مکمل کرلیں ۔ پچھلے دنوں میں ڈویزن سطح پر ہوئی بورڈ آف ریونیو کی نشست میں ریونیو عدالت سے متعلق معاملوں کا تصفیہ کرکے کی ہدایت ، انچل افسر ،ڈی سی ایل آر اور ایس ڈی او کو دیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جلد ہی ریونیو عدالت کا معائنہ بھی کیا جائے گا ۔ لوک شکایت تصفیہ ایکٹ کے تحت موصول شکایتوں کو دور کرنے پر زور دیا اور اس کے تحت آنے والے معاملوں کا وقت پر تصفیہ ہونا چائیے ۔ ضلع کے لوک پرادھیکاروں کو ہدایت دی گئی کہ لوک شکایت کی سماعت میں وہ خود حاضر ہونا یقینی بنائیں ۔ پچھلے ایک ہفتہ میں لوک شکایت ادھیکار ایکٹ کے تحت ہوئی سماعت میں موجود بلاک ایجوکیشن افسر حیاگھاٹ ، سی ڈی پی او جالے ، انچارج میڈیکل افسر منی گاچھی ، تھانہ صدر کمتول ، اکبر پور ، بہادر پور اور سی ڈی پی او کوشیشور استھان ، تھانہ صدر گھنشیام پور سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ان کی غیر حاضری والے دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دیا گیا ۔ نشست میں دیر سے آنے والے ضلع یوجنا افسر ، سیٹی منیجر دربھنگہ میونسپل کارپوریشن ، بہیری بلاک ترقیاتی افسر اور انچل افسر بہیری سے بھی وضاحت طلب کرنے کا حکم دیا گیا ۔ نشست میں ڈی ڈی سی ڈاکٹر کاری پرساد مہتو ، اے ڈی ایم ویویک رنجن ، ایڈیشنل کلکٹر مبین علی انصاری ، ایس ڈی او راکیش گپتا ، پردیپ کمار جھا ، برج کشور جھا سمیت بلاک سطحی افسران موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close