بہارمتھلانچل

ترکولیا:پولس کی پٹائی سے سابق مکھیا مختارعالم کی موت

موتیہاری:ضلع کے ترکولیاتھانہ حلقہ کے سیمراٹورلہ پنچایت میں سابق مکھیامختارعالم (50)عرف مناپولس کی پٹائی سے موت ہوگئی۔مقتول کے بھائی اورکانگریس کے لیڈرانورعالم انصاری نے پولس پرقتل کاالزام لگاتے ہوئے تھانے پرایس پی اوپیندر کمارشرماکودرخواست دیاہے اورسبھی پولس کے اوپرقتل کامقدمہ درج کرنے کی درخواست کی ہے۔اس معاملے میں لوگوں کاغصہ دیکھ دروغہ سمیت نوپولس ملازمین کوبرخواست کردیاگیاہے۔پولس کودئے درخواست میں مقتول کے بھائی وکانگریس لیڈرانورعالم نے کہاکہ انکے بڑے بھائی مناکھیت میں مزدورسے کام کرانے جارہے تھے کافی گرمی کی وجہ سے وہ اپنے کھیت کے نزدیک بانس کے تلے بیٹھ گئے۔اسی درمیان اچانک دوسری طرف سے کچھ لوگ بھاگ رہے ہیں ۔اس دوران ترکولیاتھانہ کے پولس افسران فورس کے ساتھ پہونچ کرانہیں پیٹنے لگاجس سے موقع پرہی انکی موت ہوگئی۔حالانکہ اس دوران لوگوں کی مددسے سابق مکھیاکوعلاج کے لئے ترکولیاکے ڈاکٹرایچ ایل کلنیک لے جایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیا۔ دوسری طرف پولس کااس بارے میں کہناہیکہ جوواکھیلنے کی خبرپردروغہ راجیش کمارکی قیادت میں پولس وہاں گئی پولس کودیکھ کرجوواری بھاگنے لگے۔بھاگنے کے دوران مناگرگیا۔مقامی لوگوں کی مانیں توپولس جوواکھیلنے والوں سے ہفتہ وصول کرتاتھاجس کے لئے پولس کے نجی ڈرائیورکوہفتہ وصولنے کے لئے بھیجالیکن اس بارجوواری رقم کم دے رہے تھے اسی میں جوواری اورڈرائیورکے بیچ جھڑپ ہوئی ۔جس کے بعداس نے داروغہ کوفون کیا۔داروغہ پولس فورس کے ساتھ موقع پرپہونچااورتین لوگ کوگرفتارکرتھانے لے گیاوہیں موقع پرہی سابق مکھیامختارعالم انصاری کی موت ہوگئی۔معاملے کے خبرپھیلتے ہی سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ تھانے کے پاس جمع ہوکرہنگامہ کرنے لگے ۔موقع پرپہونچے ڈی ایم رمن کمار،ایس پی اوپیندرکمارشرمانے لوگوں سے جانکاری لی اورجانچ کرپولس والوں کے خلاف کاروائی کی بات کہیں۔
کیاکہتے ہیں لیڈران :اس بابت ہرسدھی رکن اسمبلی راجیندررام نے کہاکہ کانگریس لیڈرانورعالم انصاری کے بڑے بھائی کاقتل پولس نے کی ہے،جس کی تازہ مثال پولس کے زریعے مختارعالم انصاری کاقتل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے میں پولس کے زریعے ظلم بڑھ گیاہے کھلے عام پولس ننگاناچ ناچ رہی ہے۔اب بہار کے عوام برداست نہیںکرینگے۔ راجد کے بینر تلے اس کااحتجاج کیاجائے گا۔مناکے گھروالوں کوجلدسے جلدبیس لاکھ روپئے اورسرکاری نوکری دی جائے۔وہیں رکن اسمبلی ڈاکٹرشمیم احمدنے کہاکہ یہ واردات پولس اپنی ظلم چھپانے کی ہے۔اس موقع پرراجدکے دیگرکارکنان موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close