بہارمتھلانچل

تشہیر کیلئے 10؍ووٹر بیداری رتھ روانہ

دربھنگہ:31 ؍اکتوبر تک چلنے والے ووٹر لسٹ تصحیح کاری مہم کی بڑے پیمانہ پر تشہیر کیلئے پورے ضلع میں گھوم گھوم کر رائے دہندگان کو بیدار کرنے کیلئے 10؍ووٹر بیداری رتھ کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ نے ہری جھنڈ دکھا کر کلکٹریٹ سے روانہ کیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے اپیل کی کہ جن کی عمر یکم جنوری2019کو اٹھارہ سال ہوجائے گی ویسے لوگ اپنا نام ووٹر لسٹ میں ضرور جوڑوائیں ۔ کسی وجہ سے جن کے نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہیں ویسے لوگ بھی فارم چھ بھر کر اپنانام جوڑوا سکتے ہیں ۔ 28؍اکتوبر کو تمام بوتھوں پر منعقدہونے والے ووٹر لسٹ سازی کیمپ میںنام جوڑنے ہٹانے اور اصلاح سے متعلق مہم میں خاص طور پر حصہ لینے اور ووٹر لسٹ میں نام جوڑوانے کیلئے بیدار ہونے کی اپیل کی ہے ۔ یہ دس رتھ اسمبلی حلقہ کے گاؤں اور ٹولوں میں گھوم گھوم کر ووٹر لسٹ میں نام جوڑوانے اور ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرے گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی الیکشن افسر پشکر کمار ،ڈی آ رڈی اے ڈائرکٹر وسیم احمد ، سیاسی پارٹی کے نمائندہ شیلندر موہن جھا سمیت متعلقہ افسران موجودتھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close