بزنس وبازار

تنشک نے ’اتسو‘ کلیکشن لانچ کیا

پٹنہ: تہواری موسم نے دستک دے دی ہے اورتنشک پورے اسٹائل میں دیوالی کا جشن منانے کے لئے تیار ہے۔تنشک نے ‘اتسو’ کی پیشکش کی ہے۔ یہ ایک دلچسپ کلیکشن ہے جوکہ ہمارے ملک کی خوشحال ثقافت اور خوبصورتی کوپیش کرتا ہے۔ اس میں روشنی کے تہوار کا حقیقی مقصد شامل کیا گیاہے۔آج کی جدید ہندوستانی عورت مسلسل ایسے نئے ڈیزائن اور عناصر کی تلاش میں ہے جو اس کے لُک سے میل کھائے اور ساتھ ہی ان میں وراثت اور روایت خوبصورتی کو کبھی نہیںبھلایا جائے۔ اس کا جشن منانے کے لئے تنشک ایک نئے کلیکشن کو لے کر آیا ہے جوکہ جدید اور روایتی کا ایک خوبصورت مرکب ہے۔ اس کلیکشنمیں عمدہ پیسز ہیںجو انتہائی نازک کاریگری کے ساتھ ایک نئی دھار اور اسٹائل لاتے ہیں۔اس کلیکشن میں نے زیورات میںبولڈ شکل اور ا سٹائل کی نمائش کی گئی ہے جوکہ ہمار ی خوشحال وراثت کی جدیدیت کو پیش کرتا ہے اور ہندوستان کے مغرب اور جنوبی علاقوں کی دلچسپ کاریگری پر زور دیتا ہے۔ اتسو کلیکشن کی قیمت 30,000 روپئے سے شروع ہورہی ہے اور یہ ہندوستانمیں 267 تنشک اسٹورز میں دستیاب ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close