دیگر خبریں

تھانہ انچارج کو فوری طور پر ہٹائیں ،آئی جی نے دی ہدایت

دربھنگہ:چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ذریعہ بہار کے تمام آئی جی ،ڈی آئی جی ، ایس پی ،ڈی ایس پی نے سنیچر کو اچانک معائنہ کیا ۔ دربھنگہ زون کے آئی جی پنکج کمار دراد نے صدر تھانہ کا اچانک معائنہ کیا ۔ ہیڈ کواٹر کے تمام افسران کو ایک تھانہ کے معائنہ کا حکم ملا تھا ۔ آئی جی دراد نے سینئر ایس پی کو حکم دیا کہ صدر تھانہ کے انچارج کو فوری طور پر برخواست کریں ۔ پروفیشنل پولیسنگ کے مد نظر کئی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے پولیس ہیڈ کواٹر کو لکھا گیا ہے جس میں رسوئیا ، فیکس مشین وغیرہ شامل ہیں ۔ ایس ایس پی نے بہادر پور تھانہ کا معائنہ کیا ۔ دربھنگہ کے انچارج ڈی آئی جی و ریل ڈی آئی جی ڈی این جھا نے پٹنہ ریل تھانہ کا معائنہ کیا ۔ ادھرصدر ڈی ایس پی انوج کمار نے یونیورسیٹی تھانہ کا معائنہ کیا جہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک پایا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close