پٹنہ

تیجسوی نے پوسٹر سے کیا خود کوالگ، کہا نتیش جی کو سوچنا چاہئے کہ لوگوں میں اتنا غصہ کیوں ہے؟

پٹنہ: دارالحکومت کی سڑکوں پر آر جے ڈی کی جانب سے پوسٹر لگا کر نتیش کمار کو راون دکھایا جانے کے معاملے کو لے کر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سامنے آئے ہیں۔ تیجسوی یادو نے ٹویٹ کرکے اس پوسٹر سے کنارہ کر لیا ہے۔تیجسوی کا کہنا ہے کہ میں ایسی تصاویر کی حمایت نہیں کرتا ہوں۔

تیجسوی یادو نے تصاویر سے تو کنارہ کر لیا لیکن وہ آج بھی سی ایم نتیش کمار پر حملہ کرنے سے نہیں چوکے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش جی کو یہ سوچنا چاہئے کہ لوگوں کو ان پر اتنا غصہ کیوں ہے؟ ساتھ ہی تیجسوی یادو نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کو عوام کے غصے پر غور کرنا چاہئے۔دراصل بدھ کو پٹنہ کی سڑکوں پر آر جے ڈی کی جانب سے پوسٹر لگایا گیا تھا جس میں وزیر اعلی نتیش کمار کو ‘راون کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اس پوسٹر میں نتیش کمار کو’ دشانن‘کے اوتارمیں دکھایا گیا جبکہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کو پوسٹر میں ‘رام کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ اس پوسٹر کے لگنے کے بعد ہی سیاسی بیانات کو دور شروع ہو گیا تھا۔ کانگریس نے اس پوسٹر سے کنارہ کر لیا تھا جبکہ جے ڈی یو ترجمان اجے آلوک نے تیجسوی پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ تیجسوی یادو خود بھگوان رام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ اس سےمضحکہ خیز صورت حال اور کیا ہو سکتی ہے کی تیجسوی جسے چچا کہہ کر خطاب کرتے ہیں، اسے ہی راون بتا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close