بہارسیاست

تیجسوی کا حکومت پر حملہ ، ٹرانسفر ۔ پوسٹنگ کے نام پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے ریاستی حکومت کے مختلف محکموں میں حکام۔ملازمین کے تبادلہ کو لے کر حکومت پر حملہ بولا ہے۔ جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ بہار میں جون مہینے میں ٹرانسفر۔پوسٹنگ کے نام پربڑ ے پیمانے پر بد عنوانی کا سلسلہ جاری ہے ۔کھلی بولی لگ رہی ہے۔ تمام وزیر جان رہے ہیں ،پتہ نہیں کب کرسی بابوکا ضمیر پلٹی مار جائے، لہٰذا تمام 3 سال کی اہلیت کو درکنا رکربڑے پیمانے پر پر تبادلے کرلوٹ مچائے ہوئے ہیں۔
سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی نے الزام لگایا ہے کہ نتیش کمار بدعنوانی کے سرپرست بنے ہوئے ہیں۔ ان کی ناک کے نیچے ٹرانسفر ۔پوسٹنگ کے نام پر بی جے پی وزراء اور ان کے چاہنے والوں نے تبادلہ منڈی میں سرعام اپنی دوکانیں سجا کر ریٹ فکس کیا ہوا ہے۔سرعام جو افسر بولی لگا کر من پسند جگہ جائے گا، وہ کیا لوٹ نہیں مچائے گا۔
معلوم ہو کہ بہار حکومت نے مختلف محکموں کے ماتحت افسران۔ملازمین کا ایک جگہ تین سال مکمل ہونے پر جون میں جنرل اور اجتماعی تبادلے کے قوانین بنے ہیں۔ جون سے پہلے یا اس کے بعد افسران کی منتقلی وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہو تی ہے۔ اس سال جون میں، دیہی ترقی کے ڈیپارٹمنٹ نے 534 بلاکس میں سے 358 بلاکس کے بی ڈی او کو تبدیل کر دیا ہے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے 38 اضلاع میں سے 20 اضلاع کے سول سرجن کو تبدیل کردیا ہے۔ زیادہ تر محکموں میں وزیر کے احکامات پر، افسران اور ملازمین کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close